Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

اللہعَزَّ وَجَلَّ کی پناہ ادنی رِیا بھی شرک ہے، رِیاکار جہنم کا حقدار ہے، ریاکار پر جنت حرام ہے، رِیاکاری کرنے والے کو اللہ ربُّ العزّت کے ساتھ مذاق  کرنے والا کہا گیا، توبہ توبہ ریاکاری انتہائی خطرناک باطنی بیماری ہے۔

یااللہعَزَّ وَجَلَّ! تجھے تیرے محبوب کا صدقہ ہمیں تمام ظاہری اور باطنی بیماریوں سے شفا عطا فرما، ریاکاری کی تباہ کاری سے بھی بچا، ہمیں اپنا مخلص بندہ بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

 رِیاکاری کے عِلاج اورمزید مَعْلُومات کے ساتھ ساتھ  دیگر باطنی مُہلکات کے بارے میں جاننے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتب ’’ریاکاری‘‘’’باطنی بیماریوں کی معلومات‘‘اور’’اِحْیاءُ الْعُلُوم جلد3‘‘ کامُطالَعہ کیجئے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ بےحد مُفیدثابت ہوگا اور اگرآپ نے فیضانِ سُنّت جلد دُوُّم کا باب" نیکی کی دعوت" صفحہ نمبر 63 سے صفحہ نمبر 106 تک کا مطالعہ کر لیا، تو اِنْ شَآءَاللہعَزَّ وَجَلَّ آپ کو ریاکاری کی تعریف معلوم ہو گی، ریاکاری کی 80 مثالیں پتا چلیں گی جو آپ کو ریاکاری سے بچنے میں مددگار ہوں گی، اَلحمدللہ عَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے فیضانِ سنّت جلد دُوُّم کے باب نیکی کی دعوت میں نماز کے متعلق ریاکاری کی 11 مثالیں، مبلغین کی ریاکاری کی 18 مثالیں، نعت شریف پڑھنے،سننے والوں کے لئے ریاکاری کی 16 مثالیں، راہِ خدا میں خرچ کرنے والوں کے لئے ریاکاری کی 3 مثالیں اور پھر متفرق 32 مثالیں بھی بیان کی ہیں۔ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اس کتاب میں ریاکار کی علامات بھی لکھی ہیں اور ریاکاری کے 10 علاج بھی بیان فرمائے ہیں، اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً طلب کیجئے، اس کتاب کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے پڑھا(Read)جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ((Down Load کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ((Print Outبھی کیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ