Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

(5)نیّت کی حِفَاظَت کیجئے

رِیاکاری کا پانچواں علاج یہ ہے کہ نِیَّت کی حِفَاظَت کیجئے۔ سرورِ دو عالَم، نورِ مُجسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ عالیشان ہے:”اَعمال کا دارومدار نیّتوں پر ہے اور ہر شخص کے لئے وہی ہے جس کی وہ نِیَّت کرے۔“ (بخاری ، کتاب الایمان، باب ماجاء  ان الاعمالالخ،الحدیث:۵۴،ص۷) اس لئےعمل شُروع کرنے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے  کہ میں جو عمل کرنے جارہا ہوں، اس کا مَقْصد کیا ہے؟اگر دِکھاوے کی بُو پائیں تو فورًااپنی نِیَّت کی اِصلاح فرمائیں اور یہ ذِہْن بنائیں کہ صِرف وُہی عمل مقبول ہوگا، جو رِضائے الٰہی کیلئے کیا جائے گا،اگر میں نے لوگوں کو دِکھانے یا سُنانے کی خاطِر کوئی نیکی کی تو قَبول ہونا تو ایک طرف رہا،جہنّم کے عذاب کا حَقْدار ہو جاؤں گا! شیطان اگرچِہ لاکھ رُکاوٹ ڈالے مگررِیا اور دِکھاوے کی نِیَّت سے بچنا اور اچّھی نِیَّت کرنی ہی ہوگی۔( نیکی کی دعوت ص92)

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(6)دورانِ عِبادَت شیطانی وَسْوسوں سے بچئے

مَرضِ ریا کا چھٹا علاج یہ ہےکہ عِبادَت کے دوران بھی شیطانی وَسْوَسوں سے بچنے کی کوشش کریں کیونکہ شیطان مُسلسل ہمارے دل میں وَسوَسے ڈالنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے،لہٰذا جس طرح نیک عمل سے پہلے دل میں اِخْلاص ہونا ضَروری ہے ،اِسی طرح ہر نیکی وعِبادَت کے دَوران اسے قائم رکھنا بھی ضَروری ہے۔عِبادَت کےدَوران شیطانی وَسْوَسوں سےچُھٹکارےکےلئے تین چیزیں ضَروری ہیں: (۱)اُس وَسْوَسے کو پہچاننا(۲)اُسے ناپسند کرنا اور(۳)اُسے قَبول کرنے سے اِنکار کرنا۔مَثَلًا کسی نے اچّھی اچّھی نیَّتیں کرکے نَمازِ تہجُّدشُروع کی،اب دَورانِ نَماز شیطان نے دل میں رِیاکاری کا وَسوسہ ڈالا کہ جب لوگوں کو میری تہجُّد گُزاری کا پتا چلے گا تو وہ مجھ سے بَہُت مُتأثِّر ہوں گے، اب اِس وَسوَسے کوفوری طور