Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

کریں یااُسے نیک آدَمی سمجھیں یا اُسے عزّت وغیرہ دیں۔( اَلزّواجر ج١ ص٧٦ )

رِیا کاری کی مثالیں

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! واقعی بڑا نازُک مُعامَلہ ہےکہ ذرا سی نِیَّت بہکتی ہے اور نیک عمل کرنے والا رِیاکاری کے گڑھے میں جا گِرتا ہے۔آیئے!شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ ناز کتاب ”نیکی کی دعوت “حصّہ اَوّل،صفحہ 73 سے رِیاکاری سے مُتَعَلِّق چند مثالیں سماعت کرتے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ رِیاکاری ہمارے اَعمال میں کس طرح چُھپی ہوتی ہے۔ہم بعض اَوْقات  لفظوں میں اس کا بَرمَلا اِظْہار کر رہے ہوتے  ہیں لیکن نہ تو اِس طرف ہمارا دھیان ہوتا ہے اور نہ ہی اس سے بچنے کا مدنی ذِہْن  ہوتاہے ۔ لہٰذا رِیا کاری کی ان مثالوں کو سُن کر اس سے  بچنے کی کوشش کیجئے،مگر خیال رہے کہ رِیاکا ری ایک ایسا عمل ہے کہ جس کا سارا  دارومدار نِیَّت پر ہے،لہٰذا جو مثالیں پیش کی جارہی ہیں وہ اگر چِہ رِیاکاری ہی کی ہیں لیکن  کئی جگہ نِیَّت کے فرق سے اَحکام میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

”رِیاکارجہنّم میں جائے گا“کے اُنیس حُروف کی نسبت سے ریاکاری کی 19مثالیں  سماعت کیجئے۔

(1) فنِّ قِرا ء ت اس لئے سیکھنا کہ لوگ’’قاری صاحِب‘‘ کہیں۔ (2)قاری صاحِب کا اِجتماعات میں حاضِرین کی مِقْدار کے مُطابِق تجویدکے قَواعِد کی رِعایَت اور آواز کے اُتار چڑھاؤ میں کمی بیشی کرنے سے مقصود حاضِرین کی خُوشنودی ہو۔(3)اپنے لئے عاجِزی کے اَلفاظ مَثَلًا فقیر، گُنہگار، ناکارہ وغیرہ اس لئے بولنا یا لکھنا کہ لوگ مُنْکَسِرُ الْمِزاج سمجھیں اورعاجِزی کی تعریف کریں۔ (4)لوگوں سے اِس لئے  پُرتَپاک طریقے سے ملنا کہ مِلَنْساراور بااَخلاق کہلائے۔(5)دُعا وغیرہ میں سب کے سامنے رونا آجائے تو اِس لئے آنسو پونچھتے رہنا کہ لوگوں پر یہ تَأَثُّر قائم ہوکہ یہ رِیا کاری سے بچنے کیلئے جلدی جلدی آنسو پُونچھ لیتا