Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

ہے۔(6)لوگوں کے دِلوں میں جگہ بنانے کیلئے اِس طرح کے جُملے کہنا:مجھے گُناہوں سے بڑا ڈر لگتا ہے، مجھے بُرے خاتمے کا خوف رہتا ہے،ہائے!اَندھیری قَبْرمیں کیاہو گا! آہ!قِیامت میں حِساب کیسے دوں گا! وغیرہ(7)لوگوں پر اپنی دُنیا سے لا تَعلُّقی اورپارسائی کی چھاپ ڈالنے کیلئے کہنا:میں تو مالداروں اور شخصیَّات سے ملنے سے بچتا ہوں۔(8)کسی کی مُصیبت کا سُن کرہمدردانہ جُملے کہناکہ لوگ رَحْم دل کہیں۔ (9)ہاتھ میں اِس لئے تَسْبِیْح رکھنا،اور نُمایاں کرنا،یا لوگوں کے سامنے اِس لئے ہونٹ ہِلاہِلا کر یا انہیں آواز پہنچے،اِس طرح دُرُودو اَذْ کار پڑھنا کہ نیک سمجھا جائے۔(10)جَلْوَت میں(یعنی لوگوں کے سامنے) کھاتے پیتے،اُٹھتے بیٹھتے وغیرہ وغیرہ مَواقِع پر سُنَّتوں کا اچھی طرح خیال رکھنا جبکہ اکیلے میں سُنَّتوں کا اِہْتِمام نہ کرنا۔ (11)دعوت میں یا دوسروں کی مَوجُودَگی میں اِس لئے کم کھانا کہ دیکھنے والے اسے مُتَّبِعِ سُنَّت (یعنی سُنَّت کی پَیروی کرنے والا)اور قَلِیْلُ الْغِذاء(یعنی کم کھانے والا)تصوُّر کریں۔ (12)کسی کو اپنے نیک کام بتا کر یہ کہنا کہ ’’آپ کسی اور کو مت بتانا۔‘‘تاکہ سامنے والا مُتَأَثِّر ہو کہ بہت مُخلص شخص ہے کہ کسی پر اپنا نیک عمل ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔ (13)رَمَضانُ الْمُبارَک کا اِس لئے اِعْتِکاف کرنا کہ مُفْت میں سحری اور اِفطاری کی ترکیب بن جائے۔ (14)اپنے دِینی کارنامے اس لئے بیان کرناکہ سُننے والے اِسے دین کا بہت بڑا خادِم تصوُّر کریں اوراس کی عظمتوں کے مُعْتَرِف ہوں۔ (15)اپنی فِیْ سَبِیْلِاللہ امامت یا دینی تدریس کا اِس لئے دوسروں سے تذکرہ کرنا کہ لوگ اِس سے مُتَأَثِّر ہوں،قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔ (16)خریداری کرتے وقت یا اُجرت پر کسی سے کوئی کام کرواتے وَقْت اپنے دِینی مَنْصَب  مَثَلاً دِینی طالبِ علم یا حافظِ قرآن یا امام مسجِد یا مؤذِّن یا مُبلِّغ وغیرہ ہونے کا اس لئے اِظہار کرنا کہ وہ رِعایت کردے یا پھر پیسے ہی نہ لے۔(17)کتاب یا رِسالہ لکھتے وَقْت اِس نیَّت سے عِبْرت اَنگیز رِوایات و خُوب دِلْچَسْپ حکایات اورعُمدہ عُمدہ مَدَنی پُھول شامل کرنا کہ پڑھنے والے داد و تحسین دینے پر مجبور ہوجائیں۔(18)اپنے حج وعُمرے کی تعداد،تلاوتِ قرآن کی یومیہ مِقْدار،رَجَبُ المُرجَّب و شَعْبانُ المعظَّم کے مکمَّل اور دیگر نفلی