Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

مُصْطفےٰ کی شمع روشن کر دی، میرے دل میں مَوْجُود  تمام شکوک و شُبہات دُور ہوگئے ، میں نے اپنے تمام بُرے عَقائد اور بُرے دوستوں کی صُحْبت سے توبہ کی اور عاشقانِ رسول کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا، دورانِ اعتکاف، امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے زہد و تقویٰ ،حسنِ اخلاق سے متأثر ہو کر آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی غُلامی کاپٹہ بھی گلے میں ڈال لیا اور اعتکاف مکمل ہو جانے کے بعد اپنے علاقے کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصّہ لینے لگا ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّتادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں فرض  عُلُوم کورس کررہاہوں اوراپنے علاقے میں حلقہ سطح پر مدنی اِنعامات کا ذِمّہ دار ہونے کی حیثیَّت سے مدنی کاموں کی ترقّی و عُروج کے لیے کوشاں ہوں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِخْتتام کی طرف لاتے ہوئے سُنَّت کی فضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعادَت حاصل کرتا ہوں ۔تاجدارِ رسالت ،شَہَنْشاہِ نَبُوَّت،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے محَبَّت کی اُس نے مجھ سے محَبَّت کی اور جس نے مجھ سےمحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

سُنَّتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں

                   نیک ہو جائیں مُسلمان مدینے والے

”چل مدینہکے سات حُرُوف کی نِسْبت سے جُوتے پہننے کے 7 مَدَنی پُھول

1       فرمانِ مُصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :جُوتے بکثرت استعمال کرو کہ آدمی جب تک جوتے پہنے ہوتا ہے گویا وہ سُوار ہوتا ہے۔( یعنی کم تھکتا ہے)(مُسلِم ص۱۱۶۱ حدیث۲۰۹۶ )