Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

1       جُوتے پہننے سے پہلے جھاڑ لیجئے تاکہ کیڑا یا کنکر وغیرہ ہوتو نکل جائے۔

2        پہلے سیدھا  جُوتا پہنئے پھر ُالٹا اور اُتارتے وَقْت پہلے اُلٹا جُوتا اُتاریئےپھرسیدھا۔

3       مرد مردانہ اور عورت زَنانہ جُوتا استعمال کرے۔

4       صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیفرماتے ہیں: عورَتوں کو مردانہ جُوتا نہیں پہننا چاہیے بلکہ وہ تمام باتیں جن میں مَردوں اور عورَتوں کا اِمتیاز ہوتا ہے ان میں ہر ایک کودوسرے کی وَضع اختیار کرنے(یعنی نقّالی کرنے) سے مُمانَعَت ہے، نہ مرد عورت کی وَضع(طرز) اِختیار کرے، نہ عورت مرد کی۔(بہارِشريعت حصّہ۱۶ص ۶۵ مکتبۃ المدینہ )

5       جب بیٹھیں تو جُوتے اُتا رلیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں۔

6        (تنگدستی کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ) اوندھے جُوتے کو دیکھنا اور اس کو سیدھا نہ کرنا،لہٰذااستعمالی جُوتا اُلٹا پڑا ہوتو سیدھا کردیجئے ۔

طرح طرح کی ہزاروں سُنَّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب ،بہارِ شریعت حصّہ 16 (312صفحات) نیز 120 صَفَحات کی کتاب” سُنّتیں اور آداب“ہدیۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سُنَّتوں کی تربیَّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنَّتوں بھرا سفر بھی ہے۔

خُوب ہوگا ثواب اور ٹلے گا عذاب

 

پاؤ گے بخششیں، قافلے میں چلو

دل پہ گر زَنگ ہو، سارا گھر تنگ ہو

 

داغ سارے دُھلیں، قافلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں

 

پڑھنے کے لئے یہاں کلک کیجئے