Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مدنی مُذاکرے نہ صِرْف اَہَمّ معلومات حاصل کرنے کا ذَریعہ ہیں بلکہ ان کی بَرَکت  سے بہت سے لوگوں کی اِصلاح بھی ہوتی ہے یہاں تک کہ بہت سے کفار کی اسلام آوری کی بھی خبریں ہیں اور کئی بدعقیدہ لوگ اپنے بُرے عَقائد سے توبہ کر کے سُنّی صَحِیْحُ الْعَقِیْدہ مُسلمان بن جاتے ہیں۔آئیے!اس ضِمن میں ایک مدنی بہار سُنئے اورخُوشی سے جھومیے۔

بدعقیدہ لوگوں سے نجات مل گئی

بابُ الاسلام (سندھ، پاکستان) کے شہر شہداد پُور میں مُقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل عَقائد کے مُتَعَلِّق معلومات نہ ہونے کے باعث میری زِندگی کا اِبتدائی حصّہ بدعقیدہ لوگوں کی صُحبت میں گُزرا تھا،جس کے سبب میرے عَقائد بھی بگڑے ہوئے تھے اور میں عَقائد ِ اہلسنَّت کے بارے میں شُکوک وشُبہات کا شکار تھا۔ خُوش قسمتی سے مجھے دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول مُیسّر آگیا،ورنہ نجانے میرا آخرت میں کیا بنتا، ایک دن مسجد جانا ہوا، وہاں دعوت ِاسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ایک عاشقِ رسول اسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مایہ ناز تصنیف ’’فیضانِ سُنَّت‘‘سے دَرْس دیا، میں بھی دَرْس کی برکتیں پانے کے لیے قریب جا کر بیٹھ گیا ، درس سُنا تو دل کوبہت بَھلا لگا ،یوں میں روزانہ نماز کے بعد ہونے والے دَرْس میں شِرکت کرنے لگا۔دَرْس کے بعد اسلامی بھائی اِنْفرادی کوشش کرنے، نیکیوں بھری راہ اختیار کرنے کا ذِہْن دیتے،کرم بالائے کرم، رَمَضانُ الْمُبارَک کے مہینے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سُنَّتوں بھرے دس روزہ اجتماعی اِعتکاف میں شِرکت کی سَعادَت نصیب ہوگئی ۔ اعتکاف میں ہونے والے سُنَّتوں بھرے بیانات اور بالخصوص شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے علم وحکمت کے موتیوں بھرے’’مَدنی مُذاکروں‘‘نے میرے دِل میں خوفِ خُدا اور عشقِ