Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

گا٭قَہْقَہہ لگانے اور لگوانے سے بچوں گا٭نظر کی حِفَاظَت کا ذِہْن بنانے کی خاطِر حتَّی الْاِمْکان نگاہیں نیچی رکھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ

بیان کے مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج میں آپ کے سامنے ایکمُہۡلِک (یعنی ہلاک کرنے)اورباطِنِی مَرَض،"رِیاکاری" کے مُتَعَلِّق کچھ مَدَنی پُھول پیش کرنےکی سَعادَت حاصل کروں گا،سب سے پہلے رِیاکاری سے مُتَعَلِّق ایک روایت بَیان   کروں گا، پھر رِیا کاری کی مَذمّت پر چند آیاتِ قُرآنی  و اَحادیثِ مُبارَکہ کے ساتھ ساتھ رِیاکاری کی تعریف،چند مثالیں ، پہچان کا طریقہ  اورشَرَعی حکم بیان کرنےکی کوشش کروں گا۔اُس کے بعدمَرَضِ رِیا  کا  عِلاج آپ کے گوش گُزار کروں گااوراگر عِلاج  کارگر ثابت  نہ ہو توایک مشورہ بھی عرض کروں گا۔ اور آخر میں جُوتا پہننے کے مَدنی پُھول  بھی بیان کرنے کی سَعادَت حاصل کروں گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

رِیاکار کے چار نام

دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ165صفحات پرمُشتمل کتاب’’ریاکاری‘‘ کے صفحہ 16پرہے۔ایک شَخْص   نے دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں عَرْض کی :''کل بروزِ قِیامت کون سی چیز نَجات دِلائے گی؟''تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِرْشاد فرمایا :اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے ساتھ بَدْدِیانتی نہ کرنا۔ تو اس نے پھر عرض کی :''بندہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے ساتھ بددیانتی کیسے کر سکتا ہے؟''تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا :''اس طرح کہ تم کوئی ایسا کام کرو جس کا حکم تمہیں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دیا ہو، لیکن تمہارا مقصود غیرُاللہ کی رضا کا حصول ہو،لہٰذا