Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

بندوں کی مَصْلِحَت بہتر جانتاہے ،یہ راہب مُسلمانوں کے لباس میں مُسلمانوں کے ساتھ تیری بارگاہ میں سجدہ کئے ہوئے ہیں،میں نے ان کے ظاہِر کو تبدیل کر دیا، ان کے باطن کو تبدیل کرنے پر تیرے سِوا کوئی قادِر نہیں،میں نے انہیں تیرے دَستر خوانِ کرم پربٹھا دیاہے،تُو ان کو کُفْر کی تاریکی سے نکال کر نُورِایمان میں داخل فرمادے۔راہبوں نے ابھی سر سجدے سے نہ اُٹھائےتھے کہ ان سے کُفْر و شِرک کی ناپاکی دُور ہو گئی اور وہ اِسلام میں داخل ہوگئےاورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی خِدْمت میں حاضِر ہوئے اور آپ کے دَسْتِ اَقْدس پر توبہ کر لی۔(حکایتیں اور نصیحتیں، ص۳۱۳، ملخصاً)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! اَوْلِیاءُ اللہکے بیان اوران کی صُحْبت  میں کیسی تاثیر ہوتی ہے؟ کہ اگر کوئی غیر مُسلم بھی ان کی مجلس میں آکر بیٹھ جاۓ ،تو  ان کی صُحْبت کی بَرَکت  سے اُن کے بیان کردہ مَدَنی پُھول تاثیر کا تیر بن کراس کے دِل میں پیوست ہوجاتے ہیں اور وہ دولتِ اِیمان سے مالامال ہوکر ہی وہاں سے رُخْصت ہوتا ہے ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے یہ  نیک بندے  ہمیشہ وَعظ و نصیحت کے ذَرِیعے لوگوں کو اِسْلام کی دعوت دیتے رہتے ہیں ۔منقول ہے کہ ہمارے پیرانِ پیر،پیر دَسْتَگیرحضرت سَیِّدُنا شیخ مُحِیُّ الدّین سَیِّدعبدُالقادرجیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی نے 521ھ سے 561ھ تک چالیس سال مخلوق کو وعظ و نصیحت فرمائی۔(بهجة الاسرار،ص۱۸۴) اورآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ خُود ارشاد فرماتے ہیں : میرے ہاتھ پر پانچ سو سے زائد غیر مُسلموں نے اِسلام قَبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو، چور، فُساق و فُجار، فَسادی اور بدعتی لوگوں نے توبہ کی۔ (بہجۃالاسرار، ص۱۸۴)سَیِّدُنا شیخ عبدُالقادر جیلانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی کے فَیْضانِ کرم سےشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّت  حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رَضَوی ضِیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مدنی مُذاکروں کے ذَرِیعے وَعظ ونصیحت کے مَدَنی پُھول لُٹاتے رہتے