Book Name:Riyakari ki Tabahkariyan

لوگوں کے نزدیک تو محبوب ہوجائے ،لیکناللہ تعالٰیکے نزدیک اُس کا مَقام گِرجائے !پھر نَفْس کو اس طر ح  بھی سمجھائے کہ میں کس طر ح اس عمل کو لوگوں کی تعریف کے بدلے بیچ دو ں، وہ تو خُود عاجز ہیں ،نہ تو وہ مجھے رِزْق دے سکتے ہیں اور نہ ہی موت وحَیات کے مالک ہیں ۔(نیکی کی دعوت ص96)جب اس طرح کی مَدنی سوچ اپنائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس مرض سے چُھٹکارا پانے میں آسانی ہوگی۔

نیکیاں چُھپ کر کریں ایسی ہدایت دے خُدا         ہم  کو  پوشیدہ  عِبادت  کی تُو لذّت دے خُدا

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(8)اَوْراد ووَظائِف کا مَعْمُول بنا لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رِیاکاری سے بچنے کے لئے بیان کردہ مُعالَجات کے ساتھ ساتھ ریاکاری سے بچنے کےرُوحانی عِلاج بھی سماعت فرمالیجئےاورحسبِ توفیق اوّل آخِرایک بار دُرُود شریف کے ساتھ پڑھنے کا معمول بنالیجئے۔

1       روزانہ یہ دُعا تین بار پڑھ لیجئے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّچھوٹی بڑی ہر طرح کی رِیا (سے)دُور رکھے گا۔ دعا یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ  اَعُوْذُبِكَ اَنْ اُشْرِكَ بِكَ وَاَنَا اَعْلَمُ وَ اَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَآ  اَعْلَمُ ( اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ،میں جان بوجھ کر تیرا شریک ٹھہرانے سے تیری پناہ چاہتا ہوں اور لاعلمی میں ایسا عمل کرنے پر تجھ سے مغفرت کا سوال کرتا ہوں)۔

2        جب بھی دل میں رِیاکاری کا خیال آئے تو ”اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ایک بار پڑھنے کے بعد اُلٹے کندھے کی طرف تین بار تُھوتُھو کردیجئے۔

3       سُورۃُالاِخْلاص گیارہ بار صُبح (یعنی آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کِرن چمکنےکے درمیان)پڑھنے والے پر اگر شیطان مع لشکر کے کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے تو نہ کراسکے، جب تک کہ یہ(پڑھنے والا)خود نہ کرے۔(الوظیفۃ الکریمہ ص۲۱)