اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن ط اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط

فرمانِ مصطفےٰ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  ہے :

مجھ پر دُرُود شریف پڑھ کر اپنی مجالس کو آراستہ کرو کہ تمہارا دُرُودِ پاک پڑھنا بروزِ قِیامت تمہارے لئے نور ہوگا۔

 (فردوس الاخبار ، 1 / 422 ، حدیث : 3149)

نعت

ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1442

کرم جو آپ کا اے سیِّدِ اَبْرار ہوجائے

تو ہر بدکار بندہ دَم میں نیکو کار ہوجائے

جو سر رکھ دے تمہارے قدموں پہ سردار ہوجائے

جو تم سے سر کوئی پھیرے  ذلیل و خوار ہوجائے

جو ہوجائے تمہارا اس پہ حق کا پیار ہوجائے

بنے اللہ والا وہ جو تیرا یار ہوجائے

عنایت سے مِرے سر پر  اگر وہ کَفْشِ پا رکھ دیں

یہ بندہ تاجداروں کا بھی تو سردار ہوجائے

تمہارے فیض سے لاٹھی  مثالِ شمع روشن ہو

جو تم لکڑی کو چاہو تیز تر تلوار ہوجائے

تمہارے حکم کا باندھا ہوا سورج پھرے اُلٹا

جو تم چاہو کہ شب دن ہو ابھی سرکار ہوجائے

قوافی اور مضامیں اچھے اچھے ہیں ابھی باقی

مگر بس بھی کرو نورؔی نہ پڑھنا بار ہوجائے

از : مفتیِ اعظم ہند  مولانا مصطفےٰ رضا خان  رحمۃ اللہ علیہ

سامانِ بخشش ، ص172

 

Share

Articles

Comments


Security Code