آپ کے تأثرات

ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1442

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)صاحبزادہ محمد عمار سعید سلیمانی (سجادہ نشین آستانہ عالیہ مانگٹ شریف) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ دیکھ اور پڑھ کر بےحد خوشی ہوئی ، اللہ پاک نے چاہا تو یہ ماہنامہ عقیدہ اور اعمال کی اصلاح کے حوالے سے اس اُمّت کے لئے بے حد مفید رہے گا ، اللہ کریم  اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی اور ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے ، اٰمین

(2)مولانا محمد صدیق حنفی عطّاری (مہتممِ اعلیٰ مدرسہ سیّدُنا صدّیقِ اکبر ، امام و خطیب جامع مسجد گلزارِ مدینہ ، حب چوکی بلوچستان) اللہ کے فضل و کرم سے میں نے محرمُ الحرام 1442ھ تک شائع ہونے والے “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے تقریباً تمام ہی شمارے پڑھے ہیں ، اس میں بہت ہی اچھے اور معلوماتی (Informative) مضامین ہوتے ہیں ، خاص طور پر دارُالافتاء اہلِ سنّت ، احکامِ تجارت اور مدنی مذاکرے کے سُوال جواب کے صفحات معلومات سے بھرپور ہوتے ہیں۔

متفرق تأثرات

(3)مَا شَآءَ اللّٰہ “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک منفرد ذریعہ ہے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس سے ہمیں دین کے ساتھ ساتھ دنیاوی علم بھی حاصل ہوتا ہے اور ہمیں بزرگانِ دین کے اَعراس کی تاریخیں بھی یاد رہتی ہیں ، اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو دن پچیسویں اور رات چھبیسویں ترقیاں نصیب کرے ، اٰمین۔

(محمد جاوید اقبال عطّاری ، دورۂ حدیث شریف ، جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور)

(4) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ جولائی 2020 کے شمارے میں شامل مضمون “ سلامتی کے تین اُصول (تقلیلِ کلام ، تقلیلِ طَعام ، تقلیلِ مَنام) “ پڑھ کر معلوم ہوا کہ کم بولنے سے ایمان ، کم کھانے سے معدہ اور کم سونے سے عقل سلامت رہتی ہے۔ (اویس اسلم عطّاری ، سیالکوٹ)

(5) “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی تو کیا ہی بات ہے! میرے چھوٹے بھائی بہن اس میں موجود سُوالات کے جوابات بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور دوسرے بچّوں کو بھی بتاتے ہیں۔ (بنتِ ندیم عطّاریہ ، کامونکی)

(6)اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اگست 2020 کا “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی ، اس میں موجودہ حالات کی عکاسی کرتا ہوا مضمون “ ٹائم نہیں ہے! “ بے حد نصیحت آموز تھا ، اسی طرح جلد ہمت ہار جانے والوں کے لئے ہمت بڑھانے والا مضمون “ مقصد کی لگن “ بھی بہت زبردست تھا ، بچّوں کے مضامین میں “ بہت چھوٹے بچّوں کی دیکھ بھال “ بہت معلوماتی تھا ، اسلامی بہنوں کے صفحات میں “ صَفا مَروہ کی سعی “ بے حد پسند آیا۔ اللہ پاک “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اس کے عملے کو دونوں جہانوں کی بھلائیاں نصیب فرمائے ، اٰمین۔ (اُمِّ وقاص عطّاریہ ، راولپنڈی)


Share

Articles

Comments


Security Code