مدرسۃُ المدینہ الخضراء سوسائٹی (اورنگی ٹاؤن ، کراچی)

ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1442

قراٰنِ کریم کتابِ ہدایت اور ذریعۂ نزولِ رحمت ہے۔ جس کا پڑھنا ، سننا ، دیکھنا اور چھونا سب عبادت ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ! قراٰنِ پاک کی برکتوں کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی نے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہوئے ہیں جن میں سے ایک شعبہ “ مدارسُ المدینہ “ ہے ، مدرسۃُ المدینہ الخضراء سوسائٹی (اورنگی ٹاؤن کراچی) اسی سلسلے کی ایک شاخ ہے۔

 “ مدرسۃُ المدینہ الخضراء سوسائٹی “ کی تعمیر کا آغاز 1994 میں جبکہ تعلیم و تعلُّم (یعنی سیکھنے سکھانے) کا سلسلہ 1995 میں شروع ہوا ، اس مدرسۃُ المدینہ کا سنگِ بنیاد مرحوم نگرانِ شوریٰ حاجی محمد مشتاق عطّاری  رحمۃ اللہ علیہ  نے اپنے بابرکت ہاتھوں سے رکھا۔

اس مدرسۃُ المدینہ میں عَصری علوم کی ایک جبکہ حفظ و ناظرہ کی کل پانچ  کلاسز ہیں۔ اب تک (یعنی 2020ء تک) اس مدرسۃُ المدینہ سے کم و بیش350طَلَبہ قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پاچکے ہیں جبکہ 1280بچّے ناظِرہ قراٰنِ کریم مکمّل کرچکے ہیں۔ اس مدرسۃُ المدینہ سے تعلیمِ قراٰن حاصل کرنے والوں میں سے تقریبا ً280طلبہ نے درسِ نظامی (عالم کورس) میں داخلہ لیا ، ربِّ کریم کی رحمت سے15 طلبۂ کرام عالم بن چکےہیں۔ مَا شَآءَ اللّٰہ

اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے تمام شعبہ جات بشمول “ مدرسۃُ المدینہ الخضراء سوسائٹی کراچی “ کو ترقّی و عُروج عطا فرمائے۔                     اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


Share

Articles

Comments


Security Code