مَدَنی ستارے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ! دعوتِ اسلامی کے مدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ الخضراء سوسائٹی “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے 12سالہ احمد رضا بن مشتاق احمد کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ!3ماہ میں ناظرہ قراٰنِ کریم پڑھنےکی سعادت حاصل کی۔ 2سال سے نمازِ پنجگانہ ، تہجُّد اور اشراق و چاشت کے پابند ہیں ، امیر ِاہلِ سنّت اور المدینۃُ العلمیہ کی 30سے زائد کُتب و رَسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ تقریباً ایک سال سے گھر درس دے رہے ہیں ، مزید یہ کہ8ماہ سے مدنی مذاکرے سننے کا معمول بھی ہے۔ تکمیلِ حفظ کے بعد درسِ نظامی (عالم کورس) کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔

Share

Articles

Comments


Security Code