جمادَی الاُولیٰ کے چند اہم واقعات

ماہنامہ جمادی الاولیٰ 1442

2جمادَی الاُولیٰ

وصال جدِّاعلیٰ حضرت                            اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کے دادا جان حضرت علّامہ مولانا رضا علی خان  رحمۃ اللہ علیہ  کا وِصال 2جمادَی الاُولیٰ1286ھ کو بریلی شریف ہند میں ہوا ، آپ عالمِ باعمل ، ماہرِ فقہ و تصوف اور باکرامت ولیُّ اللہ تھے۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : حیاتِ اعلیٰحضرت ، 1 / 82تا88)

7جمادَی الاُولیٰ

عرس شاہ رکنِ عالَم قُطبُ الاَقطاب ، حضرت شاہ رُکنِ عالَم ابوالفتح رُکنُ الدّین سہروردی  رحمۃ اللہ علیہ  کا وصال 7جمادَی الاُولیٰ735ھ کو ہوا ، آپ شیخ بہاءُالدّین زکریا ملتانی  رحمۃ اللہ علیہ  کے پوتے اور جانشین تھے۔

(مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ جمادی الاولیٰ1438ھ)

17جمادَی الاُولیٰ

شہادتِ عبدُاللہ بن زبیر حضرت سیّدُنا عبدُاللہ بن زبیر   رضی اللہ عنہما نے 17جمادَی الاُولیٰ73ھ کو جامِ شہادت نوش فرمایا ، آپ حضرت ابو بکر صدیق کے نواسے ، حضرت عائشہ صدیقہ   کے بھانجے ، حضرت زبیر بن عوام اور حضرت اسماء بنتِ ابوبکر صدیق  رضی اللہ عنہم کے بیٹے ہیں ، ہجرت کے بعد مہاجرین صحابہ کے گھر میں سب سے پہلے آپ کی ولادت ہوئی۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ جمادی الاولیٰ1438ھ)

17جمادَی الاُولیٰ

وصال شہزادۂ اعلیٰ حضرت        اعلیٰ حضرت کے شہزادے ، حجۃُ الاسلام مفتی محمد حامد رضا خان  رحمۃ اللہ علیہ  کا وصال 17جمادَی الاُولیٰ1362ھ کو بریلی شریف ہند میں ہوا ، آپ عالمِ باعمل ، مفتیِ اسلام اور جانشینِ اعلیٰ حضرت تھے۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ جمادی الاولیٰ1440ھ ، فتاویٰ حامدیہ ، ص48تا79)

27جمادَی الاُولیٰ

وصال اسماء بنتِ ابوبکر صدیق                           حضرت سیّدَتُنا اسماء بنتِ ابوبکر صدیق   رضی اللہ عنہما کا وِصال ایک قول کے مطابق آپ کے بیٹے حضرت عبدُاللہ بن زبیر   رضی اللہ عنہما کی شہادت کے 10دن بعد 27جمادَی الاُولیٰ73ھ کو ہوا۔ (مزید معلومات کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ جمادی الاولیٰ1438ھ)

جمادَی الاُولیٰ8ھ

جنگِ موتَہ جمادَی الاُولیٰ8ھ میں جنگِ موتہ رونما ہوئی جس میں صرف تین ہزار مسلمانوں نے دو لاکھ کفار سے مقابلہ کیا ، اس جنگ میں رسولِ کریم  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے چچازاد بھائی حضرت جعفر طیار ، حُضور  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کے منہ بولے بیٹے حضرت زید بن حارثہ اور کاتبِ نبی حضرت عبدُاللہ بن رَواحہ سمیت 12صحابۂ کرام  رضی اللہ عنہم نے جامِ شہادت نوش فرمایا جبکہ بہت سے کفار مارے گئے۔ (ان تینوں صحابہ کے بارے میں مزید پڑھنے کے لئے دیکھئے : ماہنامہ فیضانِ مدینہ جمادی الاولیٰ1439 ، 1440 اور 1441ھ)

اللہ پاک کی ان سب پر  رحمت ہو اور ان سب کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

 “ ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے شمارے دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netاور موبائل ایپلی کیشن پر موجود ہیں۔


Share

Articles

Comments


Security Code