حمد و نعت

ماہنامہ جنوری2022

حمد

فکر اَسْفَل ہے مری مرتبہ اَعلیٰ تیرا

وَصف کیا خاک لکھے خاک کا پتلا تیرا

ہر جگہ ذِکر ہے اے واحد و یکتا تیرا

کون سی بَزْم میں روشن نہیں اِکّا تیرا

خِیْرَہ کرتا ہے نگاہوں کو اُجالا تیرا

کیجئے کونسی آنکھوں سے نظارہ تیرا

ہیں تِرے نام سے آبادی و صَحرا آباد

شہر میں ذِکر ترا دَشت میں چرچا تیرا

بے نوا مُفلس و محتاج و گدا کون کہ میں

صاحبِ جُود و کرم وَصف ہے کس کا تیرا

اتنی نسبت بھی مجھے دونوں جہاں میں بس ہے

تو مرا مالک و مولیٰ ہے میں بندہ تیرا

اب جماتا ہے حسنؔ اُس کی گلی میں بستر

خوبرویوں کا جو محبوب ہے پیارا تیرا

از برادرِ اعلیٰ حضرت  مولانا حسن رضا خان  رحمۃ اللہ علیہ

ذوقِ نعت ، ص19 


Share

Articles

Comments


Security Code