بزرگانِ دین کے مبارک  فرامین

* مولانا ابو نوید عطّاری مدنی

ماہنامہ جنوری2022

باتوں سےخوشبو آئے

متوکل کون؟

حقیقت میں مُتَوَکِّل وہ ہے کہ جس کو مخلوق سے اذیت و تکلیف حاصل ہو ، لیکن نہ وہ کسی سے شکایت کرے اور نہ کسی سے  ذکر کرے۔ (ارشادِ خواجہ غریب نواز  رحمۃُ اللہِ علیہ ) (اخبار الاخیار ، ص 24)

تکبر کے چند نقصانات

مُتکبّر انسان کی عبادت قابلِ قبول نہیں ہوتی ، تکبّر اللہ   پاک  کی ناراضی کا سبب اور ایمان کےلئے نقصاندہ ہے ، تکبر انسان  کو اللہ  پاک کی معرفت سے محروم رکھتا  اور ذلیل و خوار کرتا ہے ۔ (ارشادِ خواجہ غریب نواز  رحمۃُ اللہِ علیہ )(فیضان شمس العارفین ، ص 70)

حقیقی درویش

حقیقی درویش وہ ہے جو خالقِ حقیقی کی عبادت ریا (یعنی دِکھاوے) سے پاک ہوکر صرف رضائے الٰہی کی خاطر کرے ۔

(ارشادِ حضرت خواجہ شمس الدین سیالوی  رحمۃُ اللہِ علیہ )(فیضان شمش العارفین ،   ص71)

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

عیب جوئی

عیب  جوئی ہر مسلمان کی حرام ہے۔ (فتاوی رضویہ ، 14 / 271)

مسلمان کی خیر خواہی

  ہر سلطنتِ اسلام نہ صرف سلطنت ہر جماعتِ اسلام نہ صرف جماعت ہر فردِ اسلام کی خیر خواہی مسلمان پر فرض ہے۔    (فتاوی رضویہ ، 14 / 133)

ناجائز چیز سے علاج

ناجائز چیز کو دوا کے لئے  استعمال کرنے کی دو شرائط ہیں ، ایک یہ کہ وہاں کوئی دوسری شی علاج کی نہ ہو اور دوسری یہ کہ طبیب حاذِق مسلمان غیر فاسق نے ایسا کہا ہو۔ (فتاویٰ رضویہ ، 22 / 154) 

عطّار کا چمن ، کتنا پیارا جمن!

ہمارا کردار

ہمارا کردار ایسا ہونا چاہئے جسے دیکھ کر لوگ کہیں اِس کو Follow  کرنا چاہئے۔ (16رمضانُ المبارک 1442ھ رات)

پہنچا ہوا

جو شریعت کا پابند ہے ، حقیقت میں وہی (اللہ پاک تک) پہنچا ہوا ہے۔ (25رمضانُ المبارک 1442ھ رات) 

مشورہ کس سےلیں؟

مشورہ اُس سے لیں جو خوف خدا والا اور امین (یعنی امانت دار) ہو۔ (16 رمضانُ المبارک 1442ھ رات) 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ماہنامہ فیضان مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code