Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

*عِلْمِ دین سیکھوں گا*ادب سے بیٹھوں گا*نصیحت حاصِل کروں گا*اَحْمَدِ مجتبیٰ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا نامِ پاک سُن کر درودِ پاک پڑھوں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اللہ پاک کے پسندیدہ بندے کی نشانیاں

صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں: ایک دِن ہم بارگاہِ رسالت میں حاضِر تھے،اتنے میں ایک شخص آیا، اس نے جب ہمیں دیکھا تو اپنی سُواری سے اُترا اور پیدل چلتے ہوئے بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میں 9 دِن کی دُوری سے آیا ہوں مگر آیا اس طرح ہوں کہ میں نے یہ رستہ 6 دِن میں طَے کیا، میں دِن میں پیاسا رہا، راتوں کو جاگتا رہا(یُوں میں نے تیزی سے سَفَر کیا تاکہ جلداز جلد آپ کی خِدْمت میں پہنچ جاؤں، یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم!) میرے آنے کا مقصد اَصْل میں 2سُوال ہیں، جنہوں نے میری نیند اُڑا رکھی ہے، بس میں ان کے جواب چاہتا ہوں۔

پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اس خوش نصیب مُسَافِرکا نام پوچھا، کہا: اَنَا زَیْدُنِ الْخَیْل یعنی میں گھوڑے والا زید ہوں۔ رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بَلْ اَنْتَ زَیْدُنِالْخَیْر (یعنی تم گھوڑے والے زید نہیں) بلکہ بھلائی والے زید ہو۔ پِھرفرمایا:پوچھو کیا پوچھناہے؟ اب اُن صحابی رَضِیَ اللہُ عنہ نے 2 انوکھے سُوال پوچھے، عرض کیا: (1): وہ بندہ جو اللہ پاک کو پسند ہے، اس کی نشانی کیا ہے؟ (2):اور دوسرا یہ کہ وہ بندہ جسے اللہ پاک پسند نہیں فرماتا، اس کی نشانی کیا ہے؟

یہ انوکھے سُوال تھے، قربان جائیے! غیب کی خبریں جاننے والے نبی، رسولِ