Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

وقت میں برکت عطا فرما۔پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا معمول تھا کہ جب بھی کوئی لشکر روانہ کرتے تو صبح کے وقت روانہ کیا کرتے۔حضرت صَخْر رَضِیَ اللہُ عنہجو کہ خود ایک تاجر تھے اپنا مالِ تجارت صبح صبح روانہ کیا کرتے، اسی وجہ سے وہ بڑے امیر ہو گئے اور ان کا مال بھی بڑھ گیا۔([1])

تہجّد ادا کیجئے!

بلکہ ممکن ہو تو تہجد کے وقت اٹھئے! تہجد کی نماز ادا کیجئے! تہجد نفل نمازوں میں سب سے افضل نماز ہے۔آئیے ترغیب کے لئے آپ کو 2ایک فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  سناتا ہوں: *جو شخص رات کے وقت اُٹھے اور اپنے گھر والوں کو جگائے پھر دونوں دو دو رکعت پڑھیں تو کثرت سے یاد کرنے والوں میں لکھے جائیں گے۔([2])*بے شک جنّت میں کچھ ایسے مَحلات ہیں جن میں آرپار نظر آتاہے، اللہ پاک نے وہ مَحلّات ان لوگوں کیلئے تیار فرما رکھے ہیں جو محتاجوں کو کھانا کھلاتے ہیں، سلام کو عام کرتے اور رات کو جب لوگ سورہے ہوں تو نماز پڑھتے ہیں۔([3])

(2):نمازِ فجر باجماعت پڑھیئے!

دوسراکام یہ کیجئے کہ نمازِ فجر باجماعت کا اہتمام کیجئے۔اللہ پاک کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں ایک شخص کے بارے میں ذِکر کیا گیا کہ وہ صبح تک سوتا رہا اور نماز کے لئے نہیں اٹھا، توآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: اس شخص کے کان


 

 



[1]...مسند ابو داود طیالسی، جلد:2، صفحہ:574، حدیث:1342۔

[2]... مستدرک ،کتاب صلاۃ التطوع،باب تودیع المنزل برکعتین،جلد:1، صفحہ:624، حدیث:1230۔

[3]... ابن حبا ن ،کتا ب البر والاحسان ،باب افشا ء السلام واطعام الطعام ،صفحہ:252، حدیث:509۔