Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

کام بھی کرنا ہے *فُلاں سے پیسے لینے ہیں*فُلاں کودینے ہیں*کاروبار کی پریشانیاں *بعضوں کو اخبار پڑھنے، سوشل میڈیا دیکھنے کا شوق ہوتا ہے، صُبْح اُٹھتے ہی دُنیا بھر کی خبریں دِماغ میں اُتارنا شروع کر دیتے ہیں۔ غرض کہ صُبْح کو اُٹھ کر نہ نماز کی فِکْر، نہ اَوراد و وظائِف کی فِکْر، نہ اللہ پاک کا ذِکْر، نہ درود کی کثرت، نہ نیک کاموں کی رغبت بس...!! یونہی

صُبْح ہوتی ہے، شام ہوتی ہے                                                                  عمر یونہی تمام ہوتی ہے

صُبْح کی اہمیت

پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے! صُبْح کا وقت بہت قیمتی وقت ہوتا ہے، اس وقت رحمتیں اُترتی ہیں، برکتیں اُترتی ہیں، رِزْق کی تقسیم کا وقت ہے، اللہ پاک کے ذِکْر میں مَصْرُوف ہونے کا وقت ہے، جولوگ صُبْح جلدی اُٹھنے کے عادِی ہیں، انہیں اندازہ ہو گا، یہ ایک خوبصُورت وقت ہوتا ہے، صُبْح کی بھینی بھینی ہوا رُوح کو تازگی بخش رہی ہوتی ہے، پرندے اپنے اپنے گَھونسلوں سے نکل کر اِدھر اُدھر اُڑتے ہوئے اللہ پاک کی تسبیح کر رہے ہوتے ہیں، ہر طرف ایک تازگی پھیلی ہوتی ہے، ہر طرح سُہانا ماحول ہوتا ہےبلکہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ صُبْح کا وقت زندگی کی نئی شروعات کا وقت ہوتا ہے، نیند سے اُٹھنے کی جو دُعا ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے منقول ہے، اس دُعا پر ذرا غور فرمائیے! آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم دُعا پڑھتے تھے:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ

ترجمہ:تمام تعریفیں اُس اللہ پاک کیلئے جس نے موت کے بعد ہمیں زندہ کیا (یعنی نیند کے بعد اُٹھنا نصیب فرمایا) اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ ([1])


 

 



[1]... بخاری، کتاب الدعوات، باب مایقول اذا نام، صفحہ:1560، حدیث:6312۔