Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا۔خیر اُنہوں نےہِمَّت کر کےایک مَرتبہ پھر درخواست جمع کروائی۔اِسی دوران ایک اسلامی بھائی نے اُنہیں شجرۂ قادریہ عطاریہ سے شجرۂ عَالِیَہ کے دُعائیہ اَشعار پڑھنے کا مَشْوَرَہ دِیا۔اُنہوں نےشجرے شریف سے دُعائیہ اَشعار کو بِلا ناغہ پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! شجرۂ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ پڑھنےکی بَرکت سےا ُن کاوہ کام جو کئی سالوں سے نہیں ہوپارہا تھا،حَیرت اَنگیز طور پر چند دنوں میں ہوگیااور اُنہیں ویزے مِل گئے ۔

مُشْکِلیں حَل کر شَہِ مُشکل کُشا کے واسِطے                                          کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اسلامک سپیچز (Islamic Speeches)موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون (Smartphone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں، جن میں سے ایک موبائل ایپلی کیشن اسلامک سپیچز(Islamic Speeches)جس کے ذریعے آپ دعوت اسلامی کے * ہفتہ وار * جمعہ * اور مختلف ایونٹ کے نئے، پرانے بیانات باآسانی حاصل کر سکتے ہیں*یہ بیانات نہ صرف ارود زبان بلکہ انگلش، سندھی، پشتو، بنگالی زبانوں میں بھی موجود ہیں*آپ ان بیانات کو نہ صرف پڑھ سکتے ہیں بلکہ اس اپیلی کیشن میں مخصوص بیانات کو آڈیومیں سن بھی سکتے ہیں *بیانات کو تلاش کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، جس سے آپ باآسانی اپنا مطلوبہ بیان ڈھونڈ سکتے ہیں *آپ اپنے پسندیدہ بیانات کو فیورٹ کر کے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔آج ہی اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں