Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

میں شیطان نے پیشاب کردیا ہے۔ ([1])

نمازِ فجر کی برکتیں

پیارے اسلامی بھائیو! نماز بڑی ہی اہم عبادت ہے، اسے ضائع کرنے والا بڑا ہی بدنصیب اور بڑے اجر سے محروم رہنے والا ہے، خصوصاً نماز فجر کی تو کیا ہی شان ہے*نمازِ فجر پڑھنے والا اللہ پاک کے ذِمَّۂ کرم میں ہوتا ہے * سوتے میں شیطان انسان کی گُدّی میں 3گرہیں لگادیتا ہے:آدمی جب جاگ کر اللہ پاک ذکر کرے تو پہلی، جب وضو کرے تو دوسری اور نماز پڑھنے پر تیسری گرہ کھل جاتی ہے۔*عشاءو فجر باجماعت پڑھنے والے کو ساری رات عبادت کا ثواب ملتا ہے* خصوصاً جمعہ کے دن فجر باجماعت پڑھنے والوں کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے*فجر و عصر کی پابندی کرنے والے کو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دوسری نمازوں کی بھی پابندی نصیب ہو گی*ان کی برکت سے گناہوں سے بچنے کی بھی توفیق ملے گی۔([2]) گھروالوں کو بھی نرمی کے ساتھ نماز کے لئے اٹھائیے!فجر کے لئے اٹھا یہ سنّتِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   بھی ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فجر کیلئے  جاتے ہوئے سوئے ہوؤں کو جگاتے تھے([3]) *مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا بھی یہی انداز تھا ([4])اور  *مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ بھی اس پیاری پیاری سُنّت کے عامِل تھے۔ ([5])


 

 



[1]... بخاری ، کتاب التہجد، باب اذا نام ول یصل...الخ، صفحہ:331، حدیث:1144۔

[2]...فیضانِ نماز، صفحہ:87تا100 ملتقطاً۔

[3]...ابو داؤد، صفحہ:208، حدیث:1264۔

[4]...مشکاۃ المصابیح، جلد:1، صفحہ:244، حدیث:1240ماخوذاً۔

[5]...تاریخ الخلفاء، صفحہ:112ماخوذاً۔