Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

سارے اَصحابِ نبی تارے ہیں اُمّت کے لیے   اِن سِتاروں میں بنے مہرِ مُنّور صدیق

بال بچوں کے لیے گھر میں خُدا کو چھوڑیں    مصطفےٰ پر کریں گھر بار نِچھاور صدیق([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

معاذ بن جبل رَضِیَ اللہُ عنہ کی پیاری صُبْح

حضرت اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت مُعَاذ بن جَبَل رَضِیَ اللہُ عنہ بارگاہِ نبوت میں حاضر ہوئے توآپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا: اے مُعَاذ! تم نے صُبْح کس حال میں کی؟ عرض کی: میں نےاللہ پاک پر ایمان رکھتے ہوئے صُبْح کی ہے۔ تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشادفرمایا: ہر بات کی کوئی دلیل ہوتی ہے، تمہاری اس بات کی دلیل کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یَارَسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم !میں نے جب بھی صُبْح کی تو*یہ گمان کیاکہ شام نہیں دیکھ سکوں گا اور*جب بھی شام کی تو یہ خیال کیا کہ صُبْح نہیں دیکھ سکوں گا*جو بھی قدم اُٹھایا یہ سوچ کراُٹھایا کہ اس کے بعد دوسرا قدم نہیں اٹھا سکوں گا اور*گویا میں (قیامت کا یہ منظر) دیکھ رہا ہوں کہ ہروہ اُمَّت گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہے جسے ان کے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جا رہا ہے اور ان کے ساتھ ان کی طرف بھیجے جانے والے نبی (عَلَیْہ ِالسَّلام )ہیں اور وہ بت بھی ہیں جنہیں وہ اللہ پاک کو چھوڑ کر پوجتے تھے اور *گویا میں جہنمیوں کی سزا اور اہلِ جنت کے ثواب کو دیکھ رہا ہوں۔اس پر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اِرشاد فرمایا: تم نے جان لیاپس ان کیفیات پر پابندی رکھنا۔([2])

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! کیسی پیاری کیفیات ہیں...!! صُبْح اُٹھے اس حال میں کہ


 

 



[1]...دیوانِ سالک، صفحہ:69ـ71ملتقطاً۔

[2]...حلیۃ الاولیا، جلد:1، صفحہ:305، رقم:816 ۔