Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جس نے اس حال میں صبح کی کہ اس کا دل مطمئن ہو، جسم تندرست ہو، اور اس کے پاس ایک دن کی روزی ہو تو گویا اس کے لئے دنیا جمع کر دی گئی۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

صُبْح کے وقت کرنے کے 10 کام

منقول ہےکہ اللہ پاک نے انسان پر ہر دن میں 10 چیزیں لازم کی ہیں: (1):(نیند سے ) اٹھتے ہی اللہ پاک کا ذکر کرے(2):شرم گاہ کو چھپائے(3):وقت پر صحیح انداز سے وضو کرے (4):وقت پر نماز ادا کرے(5):رزق ملنے کے معاملے میں اللہ پاک پر ایمان رکھے (6):اللہ پاک نے جتنا عطا کیا ہے، اس پر قناعت کرے(7):اللہ پاک پر تَوَکُّل کرے(8):اللہ پاک کےحکم پر صبر کرے(9): اللہ پاک کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرے(10):حلال کھانا کھائے۔([2])

صُبْح کے وقت کے چند اچھے کام

(1):صُبْح جلدی اُٹھیے!

پیارے اسلامی بھائیو! صُبْح کو ان 3 کاموں کا معمول بنائیں۔پہلا کام یہ کیجئے کہ صُبْح جلدی اٹھیے کہ صُبْح کے وقت میں امت مُحَمَّدِ یَّہ کے لئے برکت رکھی گئی ہے۔ حضرت صَخْر رَضِیَ اللہُ عنہفرماتے ہیں: پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے اللہ پاک سے یوں دعا کی اللَّهُمَّ بَارِكْ لاُمَّتِي فِي بُكُورِهَا یعنی اے اللہ پاک ! میری امت کے صبح کے


 

 



[1]...ترمذی،کتاب الزہد، صفحہ:560، حدیث: 2346۔

[2]...تنبیہ الغافلین،باب ما قیل کیف یصبح الرجل، صفحہ 325۔