Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

صُبْح کرنے کی چار نیتیں

پیارے اسلامی بھائیو! نیت کرنے سے بندے کو عمل کا جذبہ ملتا ہے لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہر صبح اچھی اچھی نیتیں کر لیا کریں تاکہ سارا دن نیک اعمال کرنے کا ذہن بنا رہے۔ بعض حکما فرماتے ہیں:انسان کو چاہیے کہ ہر صبح یہ نیتیں کر لیا کرے:(1):اللہ پاک کےفرائض کی ادائیگی کروں گا(2): اس کی منع کردہ چیزوں سے باز رہوں گا(3):لوگوں کے ساتھ معاملات میں انصاف سے کام لوں گا(4):دشمنوں سے صلح کروں گا۔جب بندہ ان نیتوں کے ساتھ صبح کرے گا تو امید ہے کہ وہ کامیاب اور نیک لوگوں میں سے ہو گا۔([1])

صُبْح کے وقت شکر کیجئے!

اے عاشقانِ رسول! صبح کے وقت جب بیدار ہوں تو اللہ پاک کا شکر اد اکرنے کی عادت بنائیں۔ایک مرتبہ ایک صحابئ رسول رَضِیَ اللہُ عنہپیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے،آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان سے پوچھا :تم نے کس حال میں صبح کی؟ تو انہوں نے جواب میں (صرف یہ)عرض کیا: اچھے حال میں، پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ان سے دوبارہ یہی سوال کیا، انہوں نے پھر وہی جواب عرض کیا، تیسری مرتبہ پوچھنے پر عرض کیا:(میں نے )خیریت سے صبح کی (اوراس عنایتِ خداوندی پر)میں اللہ پاک کی حمد بیان کرتا ہوں۔اس پر آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: میں یہی (جواب )سننا چاہتا تھا۔ ([2])

مروی ہے کہ حضرت شَدَّاد بن اَوس اور ابو عبد اللہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہما ایک آدمی کی عیادت کے لئے اس کے یہاں تشریف لے گئے، ان حضرات نے اس سے پوچھا کہ تم نے کس


 

 



[1]...تنبیہ الغافلین، باب ما قیل کیف یصبح الرجل، صفحہ:323۔

[2]...الزہد لابن مبارک، باب ذکر رحمۃ اللہ ، صفحہ:280، حدیث:937۔