Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

*آپ بھی تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کی عادَت بنائیے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *حدیثِ پاک کے مطابق جو صبح کے وقت مسجد میں نیکی سیکھنے جائے، اسے عمرے کا ثواب ملتا ہے([1]) *صبح کا وقت نیکیوں میں گزرے گا تو برکت ملے گی *سارا دِن اچھا گزرے گا *صبح صبح عِلْمِ دین سیکھنے کا موقع نصیب ہو گا*شجرہ شریف کی صُورت میں نیک بندوں کا ذِکْر ہو گا *ان کی محبّت دِل میں بیٹھے گی *اولیائے کرام کی رُوحانی توَجُّہ ملے گی *ایمان تازہ ہو گا *ان کے وسیلے سے کی گئی دُعائیں اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! پُوری ہوں گی *ایک بڑی برکت یہ کہ نمازِ فجر سے نمازِ اشراق تک مسجد میں رُکنا سُنّتِ مصطفےٰ ہے اس پر عَمَل کی سَعادَت مل جائے گی *حدیثِ پاک کے مطابق جو نمازِ فجر کے بعد ذِکْرُ اللہ میں مشغول رہے، پھر اشراق، چاشت کے نوافِل پڑھے، اسے جہنّم کی آگ نہیں چھوئے گی۔ ([2]) *(جس مسجد میں حلقہ لگتا ہے، اس کا نام اور ایڈریس بتا ئیے! مثلاً یوں کہئے) آپ کے محلے کی مسجد گلزارِ مدینہمیں تفسیر سُننے سُنانے کا حلقہ لگتا ہے، نمازِ فجر وَہیں ادا کرنے اور تفسیر سننے سنانے کے حلقے میں شرکت کی نِیّت کر لیجئے!

ویزے مل گئے

ایک اسلامی بھائی تقریباً 14 سال سے بیرونِ ملک میں ہیں جہاں اُن کااپنا کاروبار ہے،اُنہیں ایک بار اپنے کارخانے میں کام کرنے والوں کی ضَرورت پڑی۔اُنہوں نے ویزوں کے لئے بار بار درخواستیں جمع کروائیں،مگر کافی کوشِشوں کے باوُجود ویزے نہ مِل سکے۔کئی سال یُونہی گزر گئے ،وہ بہت پریشان تھے کیونکہ مُلازمین نہ ہونےکی وجہ سے


 

 



[1]... مستدرک، کتاب العلم، باب من جاء المسجد...الخ، جلد:1، صفحہ:281، حدیث:317 ۔

[2]... شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد:3، صفحہ:420، حدیث:3957۔