Book Name:Subha Kis Haal Mein Ki

(3):صُبْح کے وقت کی دُعائیں پڑھیئے!

تیسرا کام یہ کیجئے کہ صُبْح کے وقت کی دعائیں پڑھ لیجئے۔فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم: جو شخص صُبْح اور شام کو 3، 3مرتبہ یہ کہے ‌رَضِيْتُ ‌بِاللهِ ‌رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّم نَبِيًّا (یعنی میں اللہ پاک کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور مُحَمَّد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے نبی ہونے پر راضی ہوں) تو اللہ پاک پر حق ہے کہ قیامت والے دن اس سے راضی ہو۔([1]) جبکہ ایک اور روایت میں ہے کہ رَضِيْتُ ‌بِاللهِ ‌رَبًّا، وَبِالْاِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ سَلَّم رَسُولًا(یعنی میں اللہ پاک کے ربّ ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے رسول ہونے پر راضی ہوں) تو اس کے لئے جنّت واجب ہو جاتی ہے۔([2])

حدیثِ پاک میں ہے: جو صبح کے وقت کہے:

‌اَللَّهُمَّ ‌مَا اَصْبَحَ ‌بِيْ ‌مِنْ ‌نِعْمَةٍ، اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِكَ، فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَريكَ لَكَ، فَلَكَ الْحَمْدُ، وَلَكَ الشُّكْرُ

(یعنی اے اللہ!مجھ پر یا تیری مخلوق میں سے کسی پر جو بھی نعمت آئی وہ تیری طرف سے ہی آئی ، تو اکیلا ہے تیرا کوئی شریک نہیں، تیرے لئے حمد ہے اور تیرے لئے ہی شکر ہے۔)تو گویا اس نے اس دن کے شکر کا حق ادا کر دیا۔([3])

ایک اور حدیثِ پاک میں ہے:جو صبح کے وقت (1مرتبہ)یہ کہے کہ

اَللَّهُمَّ اِنِّي ‌اَصْبَحْتُ اُشْهِدُكَ، ‌وَاُشْهِدُ ‌حَمَلَةَ ‌عَرْشِكَ، وَمَلَائِكَتَكَ، وَجَمِيعَ خَلْقِكَ اِنَّكَ اَنْتَ اللهُ لَا اِلَهَ اِلَّا اَنْتَ، وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ


 

 



[1]...عمل یوم و الیلۃ للنسائی، ثواب من قال حین یصبح...الخ، صفحہ:135، حدیث:4۔

[2]...عمل یوم و الیلۃ للنسائی، ثواب من قال حین یصبح...الخ، صفحہ:135، حدیث:5 ۔

[3]...ابو داؤد ، کتاب الادب، باب ما یقول اذا اصبح، صفحہ:792، حدیث:5073۔