Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

(3):پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی فوت شدگان پر رحمت

پیارے اسلامی بھائیو! تیسری اور سب سے اہم بات جو ہمیں سیکھنے کو ملی، وہ ہے ہمارے آقا و مولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی مرحُوْمِیْن (یعنی فوت شُدہ مسلمانوں)  کے ساتھ رَحَمدلی اور شَفْقت...!! الحمد للہ! ہمارے آقا، رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تمام جہانوں کیلئے رحمت ہیں۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ(۱۰۷) (پارہ:17، اَلانبیا:107)

 ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اور ہم نے تمہیں تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر ہی بھیجا۔

جب آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں تو یقیناً آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم عالَمِ برزخ والوں کے لئے بھی رحمت ہیں۔ اسی لئے تو جب آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے قبر میں اُن دو مُردَوں کو عذاب ہوتے دیکھا تو رحمتِ دوجہاں صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کو گوارا نہ ہوا، فوراً عذاب میں تَخْفِیف (یعنی کمی) کا سامان فرمایا، 2ٹہنیاں منگوائیں اور قبروں پر رکھ دیں اور حکمت یہ بتائی کہ جب تک یہ ٹہنیاں تَر رہیں گی (تسبیح کرتی رہیں گی، اس تسبیح کی برکت سے) عذاب میں کمی رہے گی۔ ([1])

علّامہ اِبْنِ حجر عَسْقَلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں: یہ واقعہ صِرْف ایک بار نہیں ہوا، ہمیں اَحَادِیث میں اِسی طرح کے اَور واقعات بھی ملتے ہیں، مثلاً ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کہیں سَفَر پر تھے،صحابئ رسول حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ بھی ساتھ تھے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ایک جگہ رُکے اور حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ سے 2ٹہنیاں منگوائیں، انہیں 2مختلف جگہوں پر گاڑھ دیا، حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ نے اس بارے میں پوچھا تو فرمایا:


 

 



[1]... بخاری، کتاب الجنائز، باب الجرید علی القبر، صفحہ:381، حدیث:1361۔