Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تَاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم میت کے لئے اِیْصالِ ثواب کی ترغیب دِلایاکرتے تھے۔([1])ایک صحابیہ رَضِیَ اللہُ عنہا جنہیں بنتِ عَفِیف کہا جاتا تھا، وہ فرماتی ہیں: ہم جب بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے تو آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ہم سے اس بات پر بیعت لی کہ ہم اپنے فوت شدگان کے لئے فاتحہ پڑھا کریں گے۔([2])

سُبْحٰنَ اللہ! اس سے اَندازہ لگائیے کہ رحمتِ دوجہان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اِیْصالِ ثواب کو کتنی اہمیت دیا کرتے تھے۔ آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم سے اس بات پر باقاعِدہ بیعت لی کہ میّت کے لئے سُورۂ فاتحہ کی تِلاوت کیا کریں گے۔

کیا فوت شدگان کو ثواب پہنچتا ہے؟

صحابئ رسول حضرت اَنس بن مالِک رَضِیَ اللہُ عنہ فرماتے ہیں:میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم! میرے ماں باپ آپ پر قربّان ہوں...!! ہم اپنے فوت شُدگان کے لئے صدقہ کرتے ہیں، ان کی طرف سے حج کرتے ہیں، کیا یہ انہیں پہنچتا ہے؟ فرمایا: ہاں! یہ انہیں پہنچتا ہے اور وہ اس (ایصالِ ثواب) پر اسی طرح خوش ہوتے ہیں، جیسے تم (زندہ لوگ) تحفہ ملنے پر خوش ہوتے ہو۔([3])

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! جب ہمیں کوئی تحفہ دیتا ہے تو ہمیں کتنی خوشی ہوتی ہے، پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ایسی ہی خوشی فوت شُدہ کواس وقت ہوتی ہے، جب انہیں ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔ یہ کتنی پیاری بات ہے،


 

 



[1]... کشف الغمہ،کتاب الجنائز، فرع فی انتفاع المیت بالقران...الخ، جز:1، صفحہ:207ماخوذاً۔

[2]... الاحاد والمثانی لابن ابی عاصم، جلد:6، صفحہ:94، حدیث:3307۔

[3]... عمدۃ القاری، کتاب الوضو، جلد:2، صفحہ:599، زیرِ حدیث:216۔