Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

سے انتِظار کرتا ہے کہ باپ یا ماں یا بھائی یاکسی دوست کی دُعا اُس کو پہنچے اور جب کسی کی دُعا اُسے پہنچتی ہے تو اس کے نزدیک وہ دنیا ومَافِیْھا(یعنی دنیا اور اس میں جو کچھ ہے) سے بہتر ہوتی ہے۔اللہ پاک قبر والوں کو ان کے زندہ مُتَعَلِّقِین کی طرف سے تحفہ کیا ہوا ثواب پہاڑوں کی طرح عطا فرماتا ہے، زندوں کا ہَدِیَّہ (یعنی تحفہ) مُردوں کیلئے دعائے مغفرت کرنا ہے۔ ([1])

دعاؤں کی برکت

حدیث پاک میں ہے: میری اُمّت گناہ سَمیت قبر میں داخِل ہوگی اور جب نکلے گی تو بے گُنَاہ ہوگی کیونکہ وہ مسلمانوں کی دعاؤں سے بَخْش دی جاتی ہے۔([2])

بخش دے بےحساب اے خُدا بخش دے

تجھ کو محبوب کا واسطہ یاخُدا

میرے ماں باپ کی ، آل و اَحْباب کی

مغفرت کر برائے رضا یاخُدا

نُورانی لباس

ایک بُزرگ نے اپنے مَرْحُوم بھائی کو خواب میں دیکھ کر پوچھا :کیازِندہ لوگوں کی دُعا تم لوگوں کو پہنچتی ہے؟ مَرْحُوم نے جواب دیا:ہاں اللہ پاک کی قسم! وہ نُورانی لباس کی صُورت میں آتی ہے، اسے ہم پہن لیتے ہیں۔([3])

نورِ احمد سے قبر روشن ہو                                                                                                 وَحْشتِ قبر سے بچا یاربّ!


 

 



[1]... شُعَبُ الاِیْمَان، باب فی بر الوالدین، فصل فی حفظ ...الخ، جلد:6، صفحہ:203، حدیث:7905۔

[2]...معجم اوسط، جلد:1، صفحہ:509، حدیث:1879۔

[3]... شرح الصدور، باب ماینفع المیت فی قبرہ، صفحہ:214۔