Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

تک کے ساتھ نہ رہیں بلکہ اپنے عزیزوں، رشتے داروں بلکہ تمام مسلمان بھائیوں کے ساتھ موت کے بعد بھی بھلائی کرتے رہیں۔اس کے 2 طریقے ہیں: (1): ان کے لئے مغفرت کی دُعا کرتے رہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! جتنے مسلمانوں کے لئے دُعائے بخشش کریں گے، ان کی گنتی کے برابر نیکیاں ملیں گی۔ اگر تمام مسلمانوں کے لئے دُعا کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! چند سیکنڈ میں اربوں کھربوں نیکیاں کما لیں گے (2): دوسرا طریقہ یہ کہ اِیصالِ ثواب کی عادَت بنائیں۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اللہ پاک کی رحمت سے اُمِّید ہے کہ ایک نیکی کا ثواب جتنوں کو پہنچائیں گے، سب کی گنتی کے برابر بڑھ کر ہمارے اعمال نامے میں ثواب لکھا جائے گا۔ یعنی اِیصالِ ثواب کے ذریعے ہم اپنی ایک نیکی کو کئی سو بلکہ اربوں کھربوں گُنَا بڑھا سکتے ہیں۔  اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔ ایصالِ ثواب کے فضائل و فوائد اور اس کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مختصر رسالہ ”فاتحہ اور ایصالِ ثواب کا طریقہ “پڑھ لیجئے!

حضرت لعل شہباز قلندر رَحمۃُ اللہ علیہ کا ذِکْرِ خیر

پیارے اسلامی بھائیو! 21 شَعبانُ الْمُعَظَّم کو مشہور ولیُّ اللہ حضرت سخی لَعل شَہباز قَلندر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا عرسِ پاک منایا جاتا ہے ۔ آئیے! بیان کے آخر میں آپ کا مختصر ذِکْرِ خیر کر لیتے ہیں۔ اللہ  پاک!  ان کے ذِکرِ  خیر کی ہمیں برکتیں نصیب فرمائے ۔

حضرت سخی لَعل شِہباز قَلندر محمد عثمان مَروَندی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ وَلِیِّ کامِل ہیں *مشہور قول کے مطابق آپ 538ہجری   کو آذربائیجان  کے قصبہ مَروَندکے ایک سید گھرانے میں پیدا ہوئے*ابتدائی تعلیم والدِ محترم سے حاصل کی*7سال کی  عمر میں حفظِ قرآن کی سَعادت حاصل کی*علمِ دین حاصل کرنے کیلئے گھربار چھوڑ کر راہِ خدا کے مسافر بن گئے