Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

بارگاہ میں دُعا کرتے ہیں: اے ہمارے ربّ! ہماری بھی مغفرت فرما اور ہمارے وہ بھائی جو ہم سے پہلے ایمان لائے (اور حالتِ ایمان میں دُنیا سے چلے گئے) ان کی بھی بخشش فرما۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! معلوم ہوا؛ صحابۂ کرام،اَہْلِ بیتِ اطہار رَضِیَ اللہُ عنہم اور اپنے سے پہلے گزرے ہوئے اَہْلِ ایمان کے حق میں دُعا کرنا، ان کے لئے ختمِ پاک اور فاتحہ وغیرہ کا اِہتمام کرنا جائِز اوراچھا عَمَل ہےکہ اس میں ان بزرگوں کے لئے دُعا ہوتی ہے۔ ([2])

دُعائے مغفرت کی فضیلت

پیارے اسلامی بھائیو! زیادہ نہیں تو کم از کم روزانہ ایک بار تمام مسلمانوں کے حق میں بخشش کی دُعا کرنے کی عادَت بنا لیجئے!حدیثِ پاک میں ہے، میرے اور آپ کے آقا، محبوبِ خُدا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمنے فرمایا: جو کوئی تمام مومن مَردوں اور عورَتوں کیلئے دعائے مغفرت کرتا ہے،اللہ پاک اُس کیلئے ہر مومن مرد و عورت کے عِوَض ایک نیکی لکھ دیتا ہے۔([3])

پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ کیجئے!حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام    سے لے کر اب تک اربوں، کھربوں مسلمان دُنیا میں آچکے ہیں، صِرْف اتنی دُعا کرنی ہے: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِکُلِّ مُؤْمِنٍ وَ مُؤْمِنَۃٍ   (یااللہ پاک! میری اور تمام مسلمان مردوں و عَوْرَتوں کی مغفرت فرما) اس کی برکت سے ِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اربوں کھربوں نیکیاں ہاتھ آجائیں گی۔ 

اللہ پاک ہم سب کو اپنے لئے، اپنے فوت شدگان کیلئے بلکہ تمام اُمّتِ مسلمہ کیلئے نیک دُعائیں کرتے رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم


 

 



[1]... صراط الجنان، پارہ:28، سورۂ حشر، زیرِ آیت:10، جلد:10، صفحہ:77 بتغیر۔

[2]...نور العرفان،پارہ:28، سورۂ حشر، زیرِ آیت:10، صفحہ:873بتصرف قلیل۔

[3]... مسندُ الشّامیین لِلطَّبَرانی،جلد:3، صفحہ: 234، حدیث 2155۔