Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

دَاخل بھى نہ ہوئے تھے  کہ اللہ پاک نے  آپ کى دُعا قبول فرمائی اور بارش ہونے لگی، دُعا قبول ہونے اور بارش برسنے کے شکرانے میں لوگوں نے  کھانا پکاکر غریبوں اور مسکینوں مىں تقسىم کیا۔ حضرت لَعْل شَہباز قلندر رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے  نمازِ عشاء کى ادائىگى کے بعد محفل پاک کا اہتمام فرمایا اور لوگوں نے  مل کر اللہ پاک کا ذکر کىا اور پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی  ذات ِگرامی پر خوب دُرود و سلام پىش کىا۔([1])

اللہ پاک ہمیں نیک لوگوں سے محبّت کرے اور ان کے صدقے دُنیا و آخرت کی آفات سے محفوظ  فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم   

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام :ہفتہ وار اجتماع

پیارے اسلامی بھائیو! پابند سنّت بنے اور نیکیوں کا جذبہ پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ ہو جائےدینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کیجئے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی بہت برکتیں حاصل ہو گی۔ 12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:ہفتہ وار اجتماع بھی ہے۔آپ سے التجاء ہے * پابندی کے ساتھ اس میں شرکت فرمائیں! *جو دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی! حدیثِ پاک کے مطابق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی بدبخت نہیں رہتا۔ ([2])

*-الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے *عِلْمِ دِین بھی سیکھنے کو ملتا ہے *نیک صحبت میں بیٹھنا اور *مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے *ایک اَہَم برکت یہ کہ دِینی اجتماع کے لئے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ


 

 



[1]... فیضانِ عثمان مَروَندی، صفحہ:29، 30۔

[2]... مسلم،کتاب الذکر و الدعاء...الخ، باب فضل مجالس الذکر، صفحہ:1037، حدیث:2689۔