Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایصالِ ثواب سے متعلق چند مدنی پھول پیش کرتا ہوں:

ایصالِ ثواب کےمدنی پھول

شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری دَامَت بَرَکَاتُہُمُ العالیہ لکھتے ہیں: (1):ایصالِ ثواب کے لفظی معنی ہیں : ’’ثواب پہنچانا‘‘ اِ س کو’’ثواب بخشنا‘‘ بھی کہتے ہیں مگر بُزُرگوں کیلئے ’’ثواب بخشنا‘‘ کہنا مُناسِب نہیں،’’ثواب نَذْر کرنا‘‘ کہنا ادب کے زیادہ قریب ہے۔ (2):*فرض*واجب * سنّت *نَفْل*نَماز*روزہ*زکوٰۃ *حج *تلاوت*نعت شریف*ذِکرُ اللہ * دُرُود شریف *بیان*دَرس*مَدَنی قافِلے میں سفر *عَلاقائی دورہ *دینی کتاب کا مُطالَعَہ*نیکی کی دعوت وغیرہ ہر نیک کام کا ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔ (3):میِّت کا *تیجا*دسواں *چالیسواں *اور برسی کرنا بہت اچّھے کام ہیں کہ یہ ایصال ثواب کے ہی ذرائِع ہیں۔ (4):تیجے کا کھاناچونکہ عُمُوماً دعوت کی صورت میں ہوتا ہے اِس لئے امیر لوگوں کیلئے جائز نہیں صِرْف غریب و مساکِین کھائیں، 3دن کے بعد بھی میِّت کے کھانے سے امیروں (یعنی جو فقیر نہ ہوں اُن) کوبچنا چاہئے۔(5):ایک دن کے بچّے کو بھی ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں، اُس کا تیجا وغیرہ بھی کرنے میں حَرَج نہیں۔اور جو زندہ ہیں ان کو بھی ایصالِ ثواب کیا جاسکتا ہے۔(6):اَنبیا و مُرسلین علیہم السلاماورفرشتوں اورمسلمان جِنّات کو بھی ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں۔ (7): گیارھویں شریف اور رَجَبی شریف (یعنی15رجب شریف کو امام جعفرِ صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کو ثواب نذر کرنے کے لئے کونڈے بھرنا) وغیرہ جائز ہے۔ (8):داستانِ عجیب، شہزادے کا سر، دس بیبیوں کی کہانی اور جنابِ سیِّدہ کی کہانی وغیرہ سب من گھڑت قصّےہیں، انہیں ہرگز نہ پڑھا کریں۔ اسی طرح ایک پمفلٹ