Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

گزارنے میں مَصْرُوف ہو گیا۔

اسی ماحول نے ادنیٰ کواعلیٰ کر دیا دیکھو!                                                  اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کر دیا دیکھو!

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

نعت کولیکشن (Naat Collection)موبائل ایپلی کیشن

اے عاشقانِ رسول ! آج ٹیکنالوجی کا دور ہے۔الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی اِسْمَارٹ فون (Smartphone)کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی گئی ہے: جس کا نام ہے:Naat Collection (نعت کولیکشن) *اس ایپ میں اعلیٰ حضرت، شہزادگانِ اعلیٰ حضرت، برادرِ اعلیٰ حضرت، خلیفۂ اعلیٰ حضرت، مفتی احمد یار خان نعیم رَحمۃُ اللہِ علیہم اور امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کلاموں کو شامل کیا گیا ہے* ہر مجموعہ کلام میں کلاموں کو حرف تہجی اور اور ردیف کی ترتیب پر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سرچ بار سے اپنا مطلوبہ کلام آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں *کلام کو فروی mp3 ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت بھی وجود ہے *پسندیدہ کلام کو نشان زدہ کر کے بار بار سن سکتے ہیں*آپ اپنے پسندیدہ کلام کو مائی کلیکشن فیچر میں محفوظ کر سکتے ہیں جبکہ کلام یا شعر کو کاپی کر کے واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر شیئر بھی کر سکتے ہی۔ اس ایپ کو خود بھی ڈاون لوڈ کریں اور دروسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے ایصالِ ثواب کے فضائل اور فائدے سُنے، بیان کو