Book Name:Esal e Sawab Ki Barkatain

اور تمام مسلمانوں کے لئے یُوں دُعا کی:

رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَابُ۠(۴۱) (پارہ:13، ابراہیم:41)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اے ہمارے ربّ! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور سب مسلمانوں کو بخش دے جس دن حساب قائم ہوگا۔

اسی طرح حضرت نُوح عَلَیْہِ الْسَّلام نے دُعا کی:

رَبِّ اغْفِرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِنًا وَّ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِؕ- (پارہ:29، نوح:28) ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اے میرے ربّ !مجھے اور میرے ماں باپ کو اور میرے گھر میں حالتِ ایمان میں داخل ہونے والے کو اور سب مسلمان مردوں اور سب مسلمان عورتوں کوبخش دے۔

معلوم ہوا:مسلمانوں کے حق میں بخشش کی دُعا کرنا انبیائے کرام علیہمُ السَّلام  کا بھی طریقہ ہے۔

نیک لوگوں کا ایک وَصف

اب نیک لوگوں کا بھی ایک وَصْف سنیئے! قرآنِ کریم میں ہے:

وَ الَّذِیْنَ جَآءُوْ مِنْۢ بَعْدِهِمْ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَ لِاِخْوَانِنَا الَّذِیْنَ سَبَقُوْنَا بِالْاِیْمَانِ(پارہ:28، الحشر:10)

ترجمہ ٔکنزُالعِرفان: اوران کے بعد آنے والے عرض کرتے ہیں : اے ہمارے ربّ! ہمیں اورہمارے ان بھائیوں کوبخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے

یعنی وہ نیک اور پرہیز گار لوگ جو صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہم  کے بعد آئے، وہ اللہ پاک کی