Book Name:Imam e Jafar رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ Ki Mubarak Adatain

اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! حضرت اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ *سَیِّدُ الشُہَدَاء، شہید ِ کربلا اِمام عالی مقام حضرت اِمام حُسَین رَضِیَ اللہُ عنہ کے پڑپوتے(Great-grandchildren) ہیں * آپ نے 2عظیمُ الشان صحابہ:حضرت انس بن مالِک اور حضرت سَہْل بن سَعْد رَضِیَ اللہُ عنہما کی صحبت پائی، لہٰذا آپ عظیمُ الشَّان تابعی ہیں۔([1])*آپ والدہ (Mother)کی طرف سے صِدِّیقی(یعنی مسلمانوں کے پہلے خلیفہ حضرت ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عنہ کی اَوْلاد) اور والِد صاحِب (Father)کی طرف سے حسینی سید ہیں۔([2]) *آپ کا نامِ پاک: جعفر، کنیت: ابو عبد اللہ اور لقب: صادِق ہے۔([3]) صادِق کا معنیٰ ہے: سچ بولنے والا۔  آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کبھی بھی جھوٹ نہیں بولتے تھے، اس لئے آپ کا لقب صادِق (یعنی سچّا) ہو گیا۔ ([4])

صدیق کے کرم سے ، ان کا لقب ہے صادِق          فاروق کی عطا ہیں حضرت اِمام جعفر([5])

جھوٹ سب سے بُری بیماری ہے

سُبْحٰنَ اللہ!پیارے اسلامی بھائیو! کیا شان ہے اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہکی...!! آپ ہمیشہ سچ بولاکرتے تھے، کاش! ہمیں بھی صِرْف و صِرْف سچ ہی بولنے کی توفیق  اور جھوٹ (Lying) سے نفرت نصیب ہو جائے۔ افسوس! آج کل بات بات پر جھوٹ بولنا عام ہوتا جارہا ہے بلکہ جھوٹ مُعَاشرے (Society)میں اتنا عام ہو گیا ہے کہ لوگ جانے، انجانے


 

 



[1]...  سیر اعلام النبلاء،جلد:6،صفحہ:438 ملتقطاً۔

[2]...  سیر اعلام النبلاء،جلد:6،صفحہ:438 ۔

[3]...  شَواہِدُ النَّبُوَّۃ ، صفحہ:245۔

[4]...  اللباب فی تہذیب الانساب، جلد:2، صفحہ:229 مفہوماً۔

[5]...  فیضانِ امام ِ جعفر ، صفحہ: 21۔