Book Name:Imam e Jafar رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ Ki Mubarak Adatain

(2):اگر تمہیں رزق میں تَاخِیر مَحْسوس ہو تو اِسْتِغْفار کی کَثرت کرو (مثلاً کَثْرت کے ساتھ اَسْتَغْفِرُ اللہ! اَسْتَغْفِرُ اللہ! پڑھتے رہا کرو!) کہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ(۱۰)

یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ(۱۱) وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ(۱۲) (پارہ:29، نُوْح:10تا12)

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:(اے لوگو!) اپنے رب سے معافی مانگو، بیشک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔ وہ تم پر موسلا دھار بارش بھیجے گا۔اور مالوں  اور بیٹوں  سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لئے  باغات بنادے گا اور تمہارے لئے نہریں  بنائے گا۔

(3):اے سفیان! اگر تمہیں غم وتکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو یا کوئی پریشانی لاحق  ہو تو لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہکی کثرت کرو کہ یہ خوشحالی کی چابی اور جنّت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔([1])

بیان کا خلاصہ

پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے اِمام جعفر صادِ ق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ذِکْرِ خیر سننے کی سعادت حاصل کی۔ آپ ہمارے پیشوا ہے، ہمارے اِمام ہیں، لہٰذا ہمیں چاہئے کہ آپ کی سیرتِ پاک سے روشنی لے کر اپنے اخلاق و کردار کو سنواریں، آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ جیسی پاکیزہ عادات اپنانے کی کوشش (Effort) کریں۔ مثلاً  ہم نے سُنا کہ  * اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ خوش اِخلاق تھے، ہمیں بھی خوش اخلاق بننا چاہئے * اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ اکثر مسکراتے رہا کرتے تھے، ہمیں بھی مسکراتے رہنا چاہئے * اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ غریبوں کی خیر خواہی کرنے والے تھے، ہمیں بھی غریبوں، مسکینوں، یتیم، بےسہاروں کے کام آنا چاہئے  * اِمام جعفر


 

 



[1]...حلیۃ الاولیاء، جلد:3، صفحہ:225، رقم:3783۔