Book Name:Imam e Jafar رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ Ki Mubarak Adatain

چشموں سے پئیں گے، یہ وہ لوگ ہوں گے جو دُنیا میں *اللہ پاک کی محبّت میں غریبوں، مسکینوں کو کھانا کھلاتے ہیں اور *مخلص ایسے ہیں کہ کہتے ہیں: ہم نے تمہیں اللہ پاک کی رضا کے لئے کھلایا ہے، ہم تم سے کسی قسم کی جزا یا شکریہ کا ارادہ نہیں کرتے۔

سُبْحٰنَ اللہ!اللہ پاک ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے۔ ہم بھی دوسروں کو کھلانے پلانے والے بنیں، اللہ پاک نے جو نعمتیں ہمیں عطا فرمائی ہیں، ان میں دوسروں کو شریک کیا کریں۔

کھلانے پِلانے کے فضائل پر احادیث

Aبارگاہِ رسالت میں سُوال ہوا: کون سا اِسْلام اچھا ہے؟ فرمایا: کھانا کھلاؤ اور ہر جانے انجانے شخص کو سلام کرو! ([1])*حضرت عبد اللہ بن عَمْرو رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، آخری نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: رحمٰن کی عبادت کرو! کھانا کھلاؤ! اور سلام کو عام کرو! جنّت میں سلامتی سے داخِل ہو جاؤ گے۔([2]) *ایک حدیثِ پاک میں ہے: بےشک جنّت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کا باہر والا حِصَّہ اندر سے اور اندرونی  حِصَّہ باہَر سے نظر آتا ہے۔ عرض کی گئی: یہ کس کیلئے ہوں گے؟ فرمایا: جو اچھی بات کہے، کھانا کھلائے، ہمیشہ روزے رکھےاور اس وقت قیام کرے (یعنی نماز پڑھے) جب لوگ سوئے ہوں۔([3]) *حضرت جابِر رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت ہے، نبیوں کے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: بھوکے مسلمان کو کھانا کھلانا مغفرت وَاجِب کرنے والے اعمال میں سے ہے۔([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...     بخاری، کتاب الاستئذان، باب السلام للمعرفۃ و غیر  المعرفۃ، صفحہ:1543، حدیث:6236۔

[2]...     ترمذی، کتاب الاطعمۃ، باب ما جاء فی فضل اطعام الطعام، صفحہ:458، حدیث:1855۔

[3]...     ترمذی، کتاب صفۃ الجنۃ، باب ما جاء فی صفۃ غرف الجنۃ، صفحہ:597، حدیث:2527۔

[4]...     مستدرک، جلد:3، صفحہ:372، حدیث:3990۔