Book Name:Imam e Jafar رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ Ki Mubarak Adatain

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہاللہ پاک کی دِی ہوئی نعمتوں میں دوسروں کو شریک کرنے والے تھے، اللہ پاک نے آپ کو غیب سے انگور عطا فرمائے، آپ نے اس میں دوسرے شخص کو شریک فرمایا، اللہ پاک نے آپ کو غیب سے لباس عطا فرمایا تو آپ نے پہلے والا لباس غریب شخص کو عطا فرما دیا۔ یاد رکھئے!کسی غریب مسلمان کو  لباس پہنانا بڑی فضیلت والا عمل ہے ۔چنانچہ حدیث پاک میں ہے: جس نے کسی مسلمان کو لباس پہنايا جب تک اس میں سے کوئی دھاگا يا لڑی اس کے بدن پر رہے لباس پہنانے والا اللہ پاک کی حفاظت میں رہے گا۔([1])ایک اور حدیث پاک میں ہے: جو کسی بے لباس کو لباس پہنائے اللہ پاک اسے سبز جنتی جوڑے پہنائے گا۔([2])

اللہ پاک ہمیں بھی توفیق عطا فرمائے، ہمیں بھی چاہئے کہ اللہ پاک کے دئیے ہوئے مال و دولت اور دیگر نعمتوں میں دوسروں کو شریک کرنے کی عادَت بنائیں۔

رَبّ کے دئیے میں سے خرچ کیجئے!

اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے :

وَ یُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِیْنًا وَّ یَتِیْمًا وَّ اَسِیْرًا(۸) اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِیْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّ لَا شُكُوْرًا(۹) (پارہ:29، اَلْدَّھر:7تا9)                                                                                                             

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان: اور وہ اللہ  کی مَحبّت میں مسکین اور یتیم اور قیدی کوکھانا کھلاتے ہیں ۔ ہم تمہیں  خاص اللہ کی رضاکے لئے کھانا کھلاتے ہیں ۔ ہم تم سے نہ کوئی بدلہ چاہتے ہیں  اور نہ شکریہ۔

یعنی اللہ پاک کے وہ نیک اور مقبول بندے جنہیں جنّت عطا کی جائے گی، جو جنّتی


 

 



[1]...      مستدرک ، کتاب اللباس، باب من کسامسلماً ثوباً ...الخ،جلد:5، صفحہ:275، حدیث:7499۔

[2]...      ترمذی ، کتاب صفۃ القیامۃ ...الخ، صفحہ:581، حدیث:2449۔