Book Name:Imam e Jafar رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ Ki Mubarak Adatain

دعوتِ اسلامی کی یہ کوشش ہے کہ مسلمان کم از کم فرض عِلْمِ دین جیسے وُضُو، غسل،  نماز، روزہ ، زکوٰۃ وغیرہ کے ضروری مسائِل سیکھ لیں۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ وابستہ ہو جائیے! 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِین و دُنیا کی بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام مدنی کورسز بھی ہے۔الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کئی ایک شارٹ کورسز کروائے جاتے ہیں مثلاً *7 دِن کا فیضانِ نماز کورس *7دِن کا 12دینی کام کورس*7 دِن کا اِصْلاحِ اَعْمَال کورس وغیرہا۔A-اس دینی کام میں شرکت سے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *دِین سیکھیں گے تو اللہ پاک راضِی ہو گا *رِزْق میں بَرکت ہو گی *عِلْمِ دین کا خزانہ ملے گا * نیکیوں کا ذِہن(Mindset) بنے گا *اللہ پاک کی عِبَادت دُرُست انداز پر کر پائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! کرم ہی کرم ہو گا * پھر دِینی ماحول بھی ملے گا *نیک لوگوں کی صحبت نصیب ہو گی، اس کی اپنی برکتیں ہیں۔

دوبھائیوں کی اصلاح کاراز

ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: دینی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے میں طرح طرح کے گناہوں میں مبتلا تھا، قسمت کا ستارہ یوں چمکا کہ میرے بڑے بھائی  نے اسلامی بھائیوں کی نیکی کی دعوت پر 63 دن کے مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لے لیا۔ تربیتی کورس کرنے کے بعد جب بھائی جان گھر تشریف لائے تو سب گھر والے یہ دیکھ کرحیران رہ گئے کہ وہ بالکل بدل چکے تھے، سنتوں بھرا لباس، سر پر عمامہ شریف کا تاج سجا ہوا تھا ۔ میں اُن کے اِخلاق  و کردار سے بہت متأثر ہوا۔ الحمد للہ! میرے بھائی نے مجھے بھی نیکی کی دعوت دی اور مجھے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں ساتھ لے گئے۔ بھائی جان کے سمجھانے پر میں نے بھی 63 دن کے