Book Name:Imam e Jafar رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ Ki Mubarak Adatain

جان! میں نے دیکھا ہے کہ بڑی لکڑیاں سُلگانے کے لئے اِن کے گرد چَھپْٹِیَاں (یعنی لکڑی کی چھیلن وغیرہ) رکھ دی جاتی ہیں، چَھپْٹِیَاں جلدی آگ پکڑ لیتی ہیں اور ان کی بدولت بڑی لکڑیاں بھی جَل اُٹھتی ہیں، میں ڈرتا ہوں کہ اَبُوجہل اور اَبُولہب جیسے بڑے بڑے کافِروں کو جہنّم میں جلانے کے لئے چَھپْٹِیَوں کی جگہ کہیں مجھے آگ میں نہ ڈال دیا جائے۔([1])

ترے خوف سے تیرے ڈر سے ہمیشہ

میں تھر تھر رہوں کانپتا یااِلٰہی!

مرے اشک بہتے رہیں کاش ہر دم

ترے خوف سے یاخُدا یااِلٰہی!

مرے دِل سے دُنیا کی چاہت مٹا کر

کر اُلفت میں اپنی فنا یااِلٰہی!

بنادے مجھے نیک نیکوں کا صدقہ

گُنَاہوں   سے    ہر    دَم    بچا    یااِلٰہی!([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

خوفِ خُدا میں رونے کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہبچپن شریف میں ہی کس قدر خوفِ خُدا رکھنے والے تھے۔ اللہ پاک ہمیں بھی خوفِ خُدا کی نعمت عطا فرمائے، یقیناً خوفِ خُدا اَوْر عِشْقِ مصطفےٰ میں رونا عظیم الشَّان نیکی ہے۔*حدیثِ پاک میں ہے:


 

 



[1]... نیکی کی دعوت، صفحہ:585تا586 بتغیر۔

[2]...   وسائلِ بخشش، صفحہ:105 بتقدم و تاخر۔