Book Name:Imam e Jafar رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ Ki Mubarak Adatain

مدنی تربیتی کورس میں داخلہ (Admission) لیا،  جس میں شریعت کے کئی مسائل، سنتیں اور دعائیں سیکھنے کا موقع ملا۔ مجھ پر میرے کریم ربّ  کا کروڑ ہا کروڑ احسان ہے کہ جس نے اپنے حبیب صَلَّی اللہ ُعَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا دینی ماحول عطا فرمایا۔([1])  

عطائے حبیبِ خدا دِینی ماحول

ہے فیضانِ غوث و رضا دِینی ماحول

اگر سنَّتیں سیکھنے کا  ہے جذبہ

تم       آجاؤ       دیگا          سکھا       دِینی        ماحول([2])

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن موبائل ایپلی کیشن کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے  آئی، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن جاری کی ہے۔ آپ اس ایپلی کیشن کے ذریعے * قرآن پاک  کا لفظی اور بامُحَاوَرَہ ترجمہ (Translation)پڑھ سکتے ہیں *اس ایپلی کیشن میں آیات کے عنوانات بھی دئیے گئے ہیں، جس کی مدد سے اپنے موضوع  (Topic)کے مطابق قرآنی آیات دیکھی اور تلاش کی جا سکتی ہیں۔ خصوصاً مبلغ اسلامی بھائی اس آپشن سے بہت مدد لے سکتے ہیں  * ایپلی کیشن میں سرچ کا آپشن بھی دیا گیا ہے، جس کی مدد سے آیات تلاش کرنے میں سہولت ملتی ہے* موضوعات کو پن پوائنٹ کرنے کا بھی آپشن دیا گیا ہے۔ آپ بھی یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے! خود بھی فائدہ


 

 



[1]...بریک ڈانسر کیسے سدھرا، صفحہ:10تا12 بتغیر۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:646۔