Book Name:Imam e Jafar رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ Ki Mubarak Adatain

صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ بھوکوں کو کھانا کھلانے والے تھے، ہمیں بھی بھوکوں کو کھانا کھلانا چاہئے *اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فضولیات سے بچنے والے تھے، کثرت سے عبادت کرنے والے تھے، خوفِ خُدا والے تھے، اللہ پاک کے خوف سے رویا کرتے تھے، قبرستان جا کر عبرت لینے والے تھے۔ ہمیں بھی یہ اچھے اخلاق اپنا لینے چاہئے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔  اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

پیارے اسلامی بھائیو! 15 رجب شریف کو یومِ اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ہے۔ اس موقع پر خوب ایصالِ ثواب کیجئے!  گھر میں محفل سجائیے! مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ہے: فیضانِ اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ ۔ یہ رسالہ حاصِل کر لیجئے! چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ WWW.dawateislami.net سے ڈاؤنلوڈ کر لیجئے! اَہْلِ خانہ کو جمع کر کے یہ رسالہ پڑھ کر سُنائیے! اِنْ شَآءَاللہُ الْکَرِیْم! برکتیں ملیں گی۔ یومِ اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے موقع پر کونڈوں کا ختم دِلانا مسلمانوں میں رائج ہے۔ یہ بھی بہت اچھا عمل ہے۔ کونڈوں کا ختم بھی ایصالِ ثواب ہی ہے اور ایصالِ ثواب کرنا قرآن و حدیث سے ثابت بلکہ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عنہمکی سُنّت ہے۔ اس کی بہت برکتیں ہیں۔ لہٰذا کونڈوں کا ختم بھی دِلوائیے! اور ذِکْرِ اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی برکتیں لوٹئے!

اللہ پاک ہمیں  اِمام جعفر صادِق رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا فیضان نصیب فرمائے اور   آپ کی سیرتِ پاک پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔

12دینی کاموں میں سے ایک دینی کام:مدنی کورسز

پیارے اسلامی بھائیو!الحمد للہ !عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین کا نُور بانٹنے والی تحریک ہے۔جو مسلمانوں میں علم دین کو عام کرنے میں مصروف ِ عمل ہے۔