Book Name:Insan Khasary Mein Hai

مہر لگا دے گا اور وہ روزِ قیامت اَہْلِ حق کے ساتھ ہو گا۔([1])

غور و فکرکے لئے سورۂ عَصْر کافی ہے

پیارے اسلامی بھائیو ! سورۂ  عَصْر بظاہِر مختصر سی سُورت ہے مگر اس میں  جو مضامین بیان ہوئے ہیں اور جو سبق ہمیں دیا گیا ہے ، وہ ایسا کمال اور بےمثال ہے کہ انسان یہ ایک نصیحت ہی اچھی طرح اپنا لے تو دُنیا اور آخرت کی کامیابی کے لئے کافی ہے۔ اپنے وقت کے بہت بڑے امام حضرت امام محمد بن ادریس شافعی رحمۃُاللہ علیہ فرماتے ہیں : اگر لوگ اس ایک سُورت (یعنی سورۂ  عَصْر) میں غور و فکر کریں تو انہیں یہی کافی ہے۔([2]) آپ ہی کا ایک اور فرمان ہے کہ اگر اللہ پاک سورۂ عَصْر کے عِلاوہ اور کوئی بھی دلیل نازِل نہ فرماتا ، تب بھی یہی نصیحت (دُنیا و آخرت کے لئے) کافِی ہو جاتی۔([3])

اللہ اکبر ! اندازہ کیجئے ! قرآنِ کریم کی صِرْف 3 آیات ، صِرْف 14 الفاظ میں کیسی کمال نصیحت بیان کر دی گئی ہے کہ اگر ہم صِرْف اسی ایک نصیحت کو اپنا لیں ، اس میں غور و فِکْر کریں تو ہماری دُنیا بھی سنور سکتی ہے اور آخرت بھی سنور سکتی ہے۔  

2 صحابیوں کا خوبصورت انداز

پیارے اسلامی بھائیو ! اس سے سورۂ  عَصْر کی اہمیت کا اندازہ لگائیے ! واقعی یہ مُبَارک سُورت ایسی ہے کہ اسے یاد رکھنا ، اس میں جو نصیحت کی گئی ہے ، اس پر عمل کرنا اور اس مُبَارَک سُورت کو بار بار دہراتے رہنا تاکہ یہ سبق ہمیں یاد رہے اور اس پر عمل کا ذہن بنتا


 

 



[1]... اسماء سُوَر القرآن و فضائلہا،صفحہ:594۔

[2]...تفسیر ابن ِکثیر،پارہ:30،سورۂ عصر،جلد:4،صفحہ:790۔

[3]...تفسیر الامام الشافعی،پارہ:30،سورۂ عصر،جز:3،صفحہ:1461۔