Book Name:Insan Khasary Mein Hai

کی... ؟  بندہ اللہ پاک کا یہ فرمان سُن کر شرم سے پانی پانی ہو جائے گا ، اس کے پسینے چُھوٹ رہے ہوں گے ، وہ عرض کرے گا : اے اللہ پاک ! مجھے تجھ سے حیا آ رہی ہے ، میرے لئے اس شرمندگی سے یہ آسان ہے کہ مجھے آگ میں ڈال دیا جائے۔([1])

  اے عاشقانِ رسول ! اب غور فرمائیے ! ہماری زندگی کس قدر قیمتی ہے ، یہی مختصر سی زندگی... ! !  اگر ہم اسے نیکیوں میں گزار لیں تو جنّت کے حقدار بن سکتے ہیں اور اگر ہم ایسا نہ کر پائے ، زندگی کے یہ قیمتی لمحات فضولیات یا گُنَاہوں بھرے کاموں میں گزار دئیے ! اور اس کے سبب جہنّم کے حقدار بن گئے ، روزِ قیامت پکڑ کر لی گئی تو خود سوچیئے ! یہ کتنا بڑا نقصان ہو گا... ! !  یہی وہ خسارہ ہے ، جس کے متعلق اللہ پاک نے فرمایا :

وَ الْعَصْرِۙ(۱) اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍۙ(۲)   (پارہ : 30 ، اَلْعَصْر : 1-2)

ترجمہ کنزُ العِرْفان : زمانے کی قسم بیشک آدمی ضرور خسارے میں ہے۔

اس لئے ہم سب پر لازِم ہے کہ ہم اپنے وقت کی قدر کریں ، زِندگی کے ایک ایک لمحے ، ایک ایک منٹ بلکہ ایک ایک سیکنڈ کی قدر کریں۔

نیو ائیر نائٹ یا خسارے کی رات

ابھی جیسا کہ نیو ائیر نائٹ (یعنی 2024ء کی پہلی رات)آنے والی ہے ، یہ اصل میں شبِ تشکر یعنی اللہ پاک کا شکر ادا کرنے کی رات ہے ، شبِ ندامت ہے ، شبِ عبرت ہے ، سال مکمل ہو گیا ، ہم ابھی تک زندہ ہیں ، سانسیں چل رہی ہیں ، اس پر شکر کرنے کی رات ہے ، آہ ! پچھلا سال گُنَاہوں میں گزر گیا ، فضولیات میں گزر گیا ، کتنا وقت ضائع کر دیا ، اس پر


 

 



[1]... بستان الواعظین ،مجلس فی قولہ تعالیٰ :یوم تاتی کل ...الخ،سوال اللہ تعالیٰ للعباد،صفحہ:81ملتقطًا۔