Book Name:Insan Khasary Mein Hai

قُرب کا طلب گار ہو ، اسے خود کو فراموش کرنا ہی پڑے گا ، تب ہی یہ مرتبہ نصیب ہو گا۔

اللہ پاک کی امام غزالی رحمۃُ اللہ عَلَیْہ پر کروڑوں رحمتوں کا نزول ہو اور ان کے صدقے ہمیں بھی دِینی رستے میں قربانیاں دینے ، نیک کاموں میں زندگی گزارنے کی توفیق نصیب ہو۔  اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                     صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

  12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : درس

پیارے اسلامی بھائیو !  دِل میں عشق مدینہ بڑھانے ، یادِ مدینہ ، ذِکْرِ مدینہ کرنے ، گُنَاہوں اور فضولیات سے بچنے ، اچھی ، بامقصد ، سنتوں بھری اور نیکیوں والی زندگی گزارنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خوب حِصَّہ لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! دُنیا اور آخرت میں اس کی بےشُمار برکتیں نصیب ہوں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : درس بھی ہے :

  * عِلْمِ دِین سکھانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے :  * ہمارے نبی ، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم عِلْمِ دین سکھایا کرتے اور  * صحابۂ کرام علیہم الرِّضْوَان   سیکھتے تھے([1]) * بڑے بڑے اَوْلیائے کرام اور عُلَمائے اُمّت کا بھی یہی معمول رہا ہے۔

 * الحمد للہ ! دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول بھی یہ نیک کام کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں  * اپنے اپنے گھروں میں ، مسجدوں میں ، بازار اور چوک وغیرہ میں دَرْس


 

 



[1]... مرآۃ المناجیح، جلد:3، صفحہ:239۔