Book Name:Insan Khasary Mein Hai

ہے جو زندگی کے قیمتی لمحات کو جلا کر راکھ کر دیتی ہے۔امام حسن بصری  رحمۃُاللہ علیہ  فرماتے ہیں : اے اِبْنِ آدم ! تیری ہلاکت ہو... ! کیا تُو اللہ پاک سے مقابلہ کرنا چاہتا ہے ؟ ہاں ! ہاں ! جس نے اللہ پاک کی نافرمانی کی گویا اس نے اللہ پاک سے جنگ کی۔([1]) (3) : حق بات کی اور صبر کی وصِیَّت کرنے (یعنی نیکی کی دعوت دینے) والا ہو کہ جو خُود بھلے نیک بن جائے مگر دوسروں کو نیکی کی دعوت نہ دیتا ہو ، دوسروں کو بُرائی سے منع نہ کرتا ہو ، وہ بھی نقصان میں ہے ، عین ممکن ہے کہ جب گنہگار عذاب میں گرفتار ہوں تو یہ بھی پکڑ میں آجائے ۔

اللہ پاک ہم سب کو یہ 3 صِفات اپنانے اور خُود کو نقصان سے بچانے کی توفیق عطا فرمائے ، آئیے ! دُعا کرتے ہیں :

مُعاف فضل و کرم سے ہو ہر خطا یارَبّ !         ہو مغفرت پئے سلطانِ انبیا یارَبّ !

بِلا حساب ہو جنّت میں داخِلہ یارَبّ !       پڑوس خُلد میں سرور کا ہو عطا یارَبّ !

ہمارے دِل سے نکل جائے اُلْفتِ دُنیا        دے دل میں عشقِ مُحَمَّد مِرے رچا یارَبّ ! ([2])

سورۂ عَصْر کا تعارف اور فضائل

پیارے اسلامی بھائیو ! سورۂ  عَصْر قرآنِ کریم کی ایک مختصر سُورت ہے ، یہ مُبَارَک سورت مکہ مکرمہ میں نازِل ہوئی ، اس میں صِرْف 1 رکوع ، 3 آیات ، 14 الفاظ اور اڑسٹھ (68) حُرُوف ہیں۔([3])حضرت اُبَی بن کعب رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسولِ ذیشان ، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو سورۂ عَصْر پڑھے ، اللہ پاک اس کے لئے صبر پر


 

 



[1]...عُیُون الحکایات، حصہ اوّل، صفحہ:52۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:82 ملتقطًا۔

[3]...تفسیر عزیزی،پارہ:30،سورۂ عصر،جلد:3،صفحہ:274۔