Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

نعت، سُنتوں بھرا بیان، ذِکْر اور رِقَّت انگیز دُعا کروائی جاتی ہے *آپ سے التجا ہے *آپ بھی ہفتہ وار اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کیا کیجئے!   *دِینی اجتماع میں بیٹھنے اور ذِکْر کرنے والوں کی اپنی تو کیا شان ہو گی! حدیثِ پاک کے مطابق جو ان کے پاس بیٹھ جائے، وہ بھی بدبخت نہیں رہتا ([1]) *الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع میں ذِکْر ہوتا ہے *عِلْمِ دِین سیکھنے کو ملتا ہے *نیک صحبت میں بیٹھنا اور *مسجد میں وقت گزارنا نصیب ہوتا ہے *ایک  اَہَم بَرَکَت یہ کہ دِینی اجتماع کے لئے جانا بھی راہِ خُدامیں نکلنا ہے، ہفتہ وار اجتماع میں تشریف لائیں گے تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! گھر سے نکلنے سے لے کر واپس لوٹنے تک سارا وقت راہِ خُدا میں شُمار ہو گا  *ہر جمعرات پابندی سے ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کی نیّت کر لیجئے!

لٹیرے کی توبہ

کراچی میں ایک مَقام پر اَمِیْرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا بیان تھا،ایک اسلامی بھائی اس اجتماع میں شرکت کی غرض  سے چلا،  جیسے ہی ایک تنگ و تاریک گلی میں مُڑا، ایک لُٹیرے نے گلے پر خنجر رکھ دیا اور گَرج کر کہا: جو کچھ ہے، نِکال دو۔اُس اسلامی بھائی نے نہایت نَرْمی سے کہا: جو آپ کو ملتا ہے لے لیجئے، لٹیرے نے جیبوں کی تلاشی شروع کی، کسی جیب سے عِطْر کی شیشی، تو کسی سے تسبیح نِکلی۔ لُٹیرے نے غصّے میں آکر کہا: کہاں جارہے ہو؟اسلامی بھائی نے نہایت نَرْمی سے کہا: ہمارے شَیْخِ طَرِیْقَت، امیرِ اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کا بیان ہے، اُس میں شرکت کے لئےجا رہا ہوں۔ یہ سن کر لُٹیرا خاموش ہو گیا، خاموشی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اسلامی بھائی نے اسے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے کہا: آپ بھی


 

 



[1]... مسلم، کتاب الذکر و الدّعا...الخ، باب فضل مجالس الذکر، صفحہ:1037، حدیث:2689۔