Book Name:Qabro Se Uthnay Ka Holnaak Manzar

تَرجَمہ کَنْزُ الْعِرْفان:سب خوبیاں اس اللہ کیلئے ہیں جس نے ہم سے غم دور کر دیا۔

حَسْبِیْ رَبِّی جس نے کہا، فیض کے دریا کو پایا

گوہرِ مقصد ہاتھ آیا، لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

کُھل جائیں دَر جنّت کے، دوزخ کی سب آگ بجھے

دِل سے کوئی اک بار کہے لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

کلمۂ  طیبہ مضبوط قلعہ ہے

پیارے اسلامی بھائیو!کلمہ طیبہ کے بہت فضائل ہیں *یہ اَفْضَل ترین ذِکْر بھی ہے *بہترین وظیفہ بھی ہے *یہی کلمہ پڑھ کر غیر مسلم مسلمان ہوتا ہے *یہی مُبَارَک کلمہ سچے دِل سے پڑھ لینے کی بَرَکَت سے  غیر مسلم کے سب گُنَاہ دُھل جاتے ہیں اور وہ جنّت کا حق دار بن جاتا ہے *حِلْیَةُ الْاَوْلِیاء میں ہے:دو عالَم کے مالِک و مختار ،مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا: اللہ پاک  ارشاد فرماتا ہے: بےشک میں ہی اللہ ہوں، میرے سِوا کوئی عِبَادت کے لائق نہیں، پس (اے لوگو!) میری ہی عِبَادت کرو! تم میں سے جو کوئی میری بارگاہ میں سچّے دِل سے لَااِلٰہَ اِلَّااللہ کی گواہی کے ساتھ آئے گا، وہ میری پناہ میں داخِل ہو گا اور جو میری پناہ میں داخِل ہوا، وہ میرے عذاب سے محفوظ ہو گیا۔([1])

میں ہوں بندہ، وہ مولیٰ، کون ہے اپنا اس کے سوا        میں ہوں اس کا، وہ ہے مِرا، جس نے بنایا اور پالا

لَا   اِلٰہَ   اِلَّا   اللہ   اٰمَنَّا    بِرَسُوْلِ اللہ([2])


 

 



[1]...حِلْیَۃُ الْاَوْلِیاء،جلد:3 ،صفحہ:224 ،رقم:3780۔

[2]...سامانِ بخشش، صفحہ:35۔